سعودی شہری کی پیشاب کی نالی میں شدید تکلیف، ڈاکٹر نے آپریشن کیا تو ایسی وجہ سامنے آگئی کہ خود بھی دنگ رہ گیا


جدہ( 27اردو آفیشل جولائی 2017)مثانے میں ایک پتھری کی موجودگی بھی بے حد پریشانی کا سبب بنتی ہے لیکن سعودی عرب میں ایک صاحب کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ اس کے مثانے میں چھوٹے بڑے حجم کی 100 پتھریاں موجود تھیں. سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کا آپریشن کنگ فہد ہسپتال میں کیا گیا جہاں اس کے جسم سے 100 پتھریاں برآمد کی گئیں، جن میں سے کچھ کا حجم حیران کن حد تک زیادہ تھا.

ڈاکٹر ایمن سلیمانی نے بتایا کہ مریض کو پیشاب کی نالی میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھا. جب اس کا الٹراساﺅنڈ کیا گیا تو پتہ چلا کہ مثانے میں پتھریوں کی بڑی تعداد موجود تھی. تین ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریض کا آپریشن کرکے اس کے جسم سے 100 پتھریاں نکالیں. ان میں سے ایک پتھری کا وزن 135 گرام تھا اور اس کا قطر ایک سینٹی میٹر سے زائد تھا.  اس موقع پر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ موٹاپا، مرغن غذاﺅں کا استعمال، ہائی کولیسٹرول اور ذیا بیطس جیسے امراض جسم میں پتھری بننے کا سبب بن سکتے ہیں. ان امراض میں مبتلا افراد کو بیماری کے علاج کے ساتھ پتھریوں کی موجودگی کے بارے میں جاننے کیلئے بھی ضرور ٹیسٹ کروانا چاہیے.