پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ کا سب سے فحش ترین آئٹم سانگ ریلیز۔


کراچی (اردو آفیشل نیوز ڈیسک) پاکستانی فلم ”نامعلوم افراد 2“ کے انتہائی فحش آئٹم سانگ ” کیف و سرور “ کی مکمل ویڈیو جاری کردی گئی ہے ، جس پر پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم نا معلوم افراد 2 کا گانا کیف و سرور نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے گایا ہے، جس پر ماڈل گرل صدف کنول نے خوب فحاشی پھیلائی ہے۔ صدف کنول اس گانے میں انتہائی مختصر لباس پہن کر بیلی ڈانس کرتی نظر آتی ہیں جس پر سنجیدہ حلقوں نے کافی تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس گانے کو کلچر کی تباہی قرار دیا جا رہا ہے۔

گانے میں تخلیق کاری کا بھی فقدان نظر آتا ہے ، گانے کا انداز بالی ووڈ فلم ایجنٹ ونودکے گانے ” دل میرا مفت کا“ جیسا ہے جس میں کرینہ کپور ایک ساتھی اداکارہ کے ہمراہ مجرا کرتی ہیں جبکہ گلشن گروور اور دیگر منفی کردار میٹنگ میں مصروف ہوتے ہیں اسی طرح کیف و سرور گانے میں بھی نیئر اعجاز دیگر منفی کرداروں کے ہمراہ میٹنگ کر رہے ہیں جبکہ سامنے صدف کنول کا مجرا ہو رہا ہے۔

’’کیف و سرور کی ویڈیو دیکھیں‘‘

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر پاکستان کی اپنی فلموں میں بھی بھارتی کلچر کو ہی پرموٹ کرنا ہے تو پھر فلمیں بنائی ہی کیوں جاتی ہیں؟ بھارتی فلم انڈسٹری میں عالمی سطح کے پروفیشنل لوگ موجود ہیں اور وہ فلمیں بھی بین الاقوامی معیار کی بنا لیتے ہیں تو ان کی فلمیں ہی امپورٹ کرلی جائیں۔ اس طرح خرچہ بھی بچ جائے گا اور پاکستان میں بھارت کا کلچر پرموٹ کرنے کا مقصد بھی پورا ہو جائے گا.