ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کرنل (ر)عبدلجبار کے لیے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے ایک کروڑ روپے کا اعلان کر دیا
اُردو آفیشل۔ وفاقی وزیر کھیل و بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے ماو¿نٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے والے کرنل (ر) عبدالجبار کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کااعلان کردیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر کھیل ریاض پیر زادہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرنل (ر) عبدالجبار ہمارے ہیرو ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے اسی لیے ان کیلئے ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی نے رواں سال مئی میں دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔ وہ یہ چوٹی سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں، ان سے قبل نذیر صابر، حسن سد پارہ اور ثمینہ بیک ماﺅنٹ ایورسٹ سر کر چکے ہیں ، ان تینوں افراد کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے جبکہ عبدالجبار بھٹی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پہلے شخص ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔
سب سے پہلے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستانی نذیر صابر تھے جنہوں نے 2000 میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔
11 برس بعد حسن سدپارہ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچنے والے دوسرے پاکستانی بنے تھے اور 2 سال بعد ثمینہ بیگ نے یہ چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔