خاتون نے بچے کو اپنا دودھ پلانے کی تصویر فیس بک پر لگادی، لیکن اس میں ساتھ ہی اور کیا شرمناک کام کررہی ہے؟


لندن(اردو آفیشل)نشے کا استعمال یوں تو کسی بھی حالت میں قابل تحسین نہیں لیکن اگر کوئی ماں بچے کو دودھ پلانے کے ساتھ نشہ بازی کا لطف لینے لگے تو اس زیادہ مذموم حرکت کیا ہو سکتی ہے۔ دودھ پلانے والی ماﺅں کو تو اس معاملے میں خاص طور پر احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ بچے پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہ ہوں لیکن برطانوی خاتون کائلا مارلو کو شاید یہ بات کسی نے نہیں آج تک نہ بتائی تھی۔ وہ اپنے ننھے بچے کی صحت کے بارے میں اس قدر لاپرواہ نکلی کہ نشیلے تمباکوکے کش لگاتے ہوئے اپنے بچے کو دودھ پلانے میں کوئی حرج محسوس نہیں کیا، بلکہ مزید بے حسی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اس فعل کی تصویر بھی انٹرنیٹ پر پوسٹ کردی۔


اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق کائلا کی یہ تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک ہاتھ سے نشہ آور تمباکو والے حقے سے کش لگارہی ہے جبکہ دوسرے ہاتھ سے بچے کو تھام رکھا ہے جو اس کی چھاتی سے دودھ پی رہا ہے۔ تصویر میں اس کی ایک دوست بھی نظر آتی ہے جو حقے میں نشہ آور اجزاءڈالتی نظر آتی ہے۔
کائلا کی یہ تصویر سامنے آتے ہی اس پر سخت تنقید شروع ہوگئی۔ ایک انٹرنیٹ صارف کا کہنا تھا ”میں یہ نہیں کہتا کہ آپ نشہ نہ کریں، لیکن بچے کو دودھ پلاتے ہوئے یہ کام کرنا انتہائی بے حسی ہے۔ یہ اسی طرح ہے جیسا کہ آپ اپنے ساتھ اپنے بچے کو بھی نشہ کروا رہی ہوں۔“ اسی قسم کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایک اور انٹرنیٹ صارف نے لکھا ”اگر آپ نشہ کرنا ہی چاہتی ہیں تو کم از کم اپنے بچوں کو اس سے محفوظ رکھیں۔ اگر آپ بچے کو دودھ پلارہی ہیں تو ایسی صورت میں آپ کو نشے کو ہاتھ نہیں لگانا چاہیے، اور آپ نے تو اس کام کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے میں بھی کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔“
ایک اور انٹرنیٹ صارف نے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے لکھا ”تمباکو اور نشہ آور اشیاءکا دھواں بھی بچے کیلئے اتنا ہی خطرناک ہے جتنی یہ اشیاءبذات خود۔ افسوس کہ اکثر لوگ اس بات کا احساس نہیں کرتے۔ ایک ننھے بچے کیلئے صاف ہوا کے علاوہ کسی بھی چیز میں سانس لینا انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔“