ایف بی آر نے 2ہزار785پاکستانیوں کو تحائف کی مد میں 102ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے پر نوٹس جاری کر دیے


ایف بی آر نے 2ہزار785پاکستانیوں کو تحائف کی مد میں 102ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے پر نوٹس جاری کر دیے
اُردو آفیشل۔ ایک اہم پیش رفت کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 2 ہزار 7 سو 85 پاکستانیوں کو نوٹس جاری کیے ہیں جنہوں نے گذشتہ مالی سال کے دوران تحائف کی مد میں مبینہ طور پر 102 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ایف بی آر کے ایک افسر نے بتایا کہ ان افراد کو اپنی آمد کے ذرائع بتانے کے لیے کہا گیا ہے۔خیال رہے کہ موجوہ قانون کے تحت تحائف ٹیکس سے مستثنی ہیں اور بہت سے ایسے افراد جو مالی طور پر مستحکم ہیں قومی ریونیو میں حصہ ڈالے بغیر ہی اپنی آمدنی، مال اور اثاثوں کی منتقلی کے لیے اس استثنی کو محفوظ طریقہ کار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن شاد محمود سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھاری تحائف وصول کرنے والوں کو نوٹسسز جاری کرنے کی تصدیق کی۔