خاتون نے شوہرکے جسم کاناز ک حصہ کاٹ ڈالا


ایتھوپیا(24-جولائی-2017) بھارت میں ایک خاتون رات کے تین بجے اپنے شوہر سے لڑ کر میکے جا رہی تھی کہ اسے راستے میں پولیس نے روک لیا. جب پولیس نے اس کے بیگ کی تلاشی لی تو اس میںایک ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ پولیس اہلکاروں کے بھی رونگٹے کھڑے ہو گئے.

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد اس کے جسم کا نازک حصہ کاٹ ڈالا تھا اور اسے اپنے بیگ میں ڈال کر میکے جا رہی تھی.یہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا ہے جہاں 30سالہ، چار بچوں کی ماں سراسو نامی اس خاتون کو اپنے شوہر جگدیسن پر شبہ تھا کہ اس نے کسی اور خاتون کے ساتھ بھی تعلقات استوار کر رکھے ہیں.رپورٹ کے مطابق سراسو اور جگدیسن کی شادی کو 14سال ہو گئے تھے.جگدیسن کے مبینہ ناجائز تعلقات کی وجہ سے دونوں ایک سال سے الگ رہ رہے تھے  تاہم کچھ روز قبل ان کے 13سالہ بیٹے نے ان کی صلح کروا دی اور وہ ایک بار پھر اکٹھے رہنے لگے تھے. سب انسپکٹرکرشنا مورتھی کا کہنا ہے کہ ”دونوں میاں بیوی ہی اکثر ایک دوسرے پر ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر لڑتے جھگڑتے رہتے تھے. صلح کے بعد گزشتہ روز ایک بار پھر سراسو نے شوہر پر وہی الزام عائد کیا اور ان میں لڑائی شروع ہو گئی جو رات 2بجے تک جاری رہی. اس کے بعد جگدیسن سو گیا.اس دوران سراسو نے تیزدھار آلہ لیا اور سوتے میں جگدیشن کا نازک حصہ کاٹ کر اپنے بیگ میں رکھا اور میکے کی راہ لے لی.“رپورٹ کے مطابق ہمسایوں نے جگدیسن کو ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا آپریشن کیا گیا اور اب اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے. دوسری طرف سراسو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.