اگلے دو ماہ کے لیے گورنر سٹیٹ بنک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان،شرح سود 5.75 رکھنے کا فیصلہ


اگلے دو ماہ کے لیے گورنر سٹیٹ بنک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان،شرح سود 5.75 رکھنے کا فیصلہ
اُردو آفیشل۔ گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہاہے رواں مالی سال تعمیرات کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے بڑی صنعتوں کی پیداوار 5.7 فیصد رہی ،خدمات کے شعبے میں6 فیصدترقی ہوئی. گورنر سٹیٹ بینک نے اگلے2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر تے ہوئے کہا شرح سود5.75 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔طارق باجوہ نے بتایا نجی شعبے کے قرضوں کی صورتحال میں بہتری آئی سی پیک کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر کام جا ری ہے ۔رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 5.5 فیصدرہنے کا امکان ہے اورافراط زر کی شرح 4.5 سے 5.5 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 12.1 ارب ڈالر رہا۔