شعیب اختر کے گھٹنوں کے جوڑ مصنوعی،دنیا کے سب شے تیز بالر نے انکشاف کر دیا


شعیب اختر کے گھٹنوں کے جوڑ مصنوعی،دنیا کے سب شے تیز بالر نے انکشاف کر دیا
اُردو آفیشل۔ شعیب اختر بلا شبہ دنیا کے سب سے تیز ترین باﺅلر رہے ہیں لیکن وہ 6 سال کی عمر تک چلنے کے بھی قابل نہ تھے۔ انہوں نے اپنے گھٹنوں کا ایکسرے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گھٹنوں میں مصنوعی پلیٹس ڈالی گئی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے مداحوں سے کہا کہ ”ذرا تصور کریں کہ میرے جسم اور جوڑوں کو کتنا دباﺅ اور درد برداشت کرنا پڑا ہوگا لیکن پتا ہے کیا ہوا؟ اپنے ملک کی طرف سے کھیلنا ہمیشہ ہی لطف آمیز اور باعث عزت رہا ہے“۔
انہوں نے کہا کہ ” ایک بچہ جو اپنی عمر کے چھٹے سال تک چلنے کے بھی قابل نہیں تھا اور وہ تاریخ کا سب سے تیز ترین باﺅلر بن گیا، اس لیے کبھی بھی سپنے دیکھنا مت چھوڑو“۔