ساری دنیا کا انٹرنیٹ تیز ہونے والا ہے،گوگل کی طرف سے خوش خبری
اُردو آفیشل۔ نٹرنیٹ کی رفتار کی بات ہو تو بعض اوقات کچھ انتہائی غیر معروف اور بظاہر معمولی چیزیں اس پر بہت منفی انداز میں اثر انداز ہوسکتی ہیں۔ مثال کے طور پر ’کنجیسچن کنٹرول ایلگورد م‘ کو ہی دیکھ لیجئے۔ یہ سافٹ ویئر پروگرام 1980ءکی دہائی میں بنایا گیا تھا۔ جب یہ سافٹ ویئر کسی نیٹ ورک پر زیادہ دباﺅ دیکھتا ہے تو اس کی جانب ڈیٹا کی منتقلی کو آہستہ کردیتا ہے۔ یہ سافٹ ویئر دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے لیکن انٹرنیٹ صارفین کے لئے اچھی خبر ہے کہ گوگل نے اس کی سست رفتاری سے تنگ آکر ایک نیا سافٹ ویئر بنالیا ہے جو جلد ہی ساری دنیا کا انٹرنیٹ تیز کرنے والا ہے۔
گوگل نے مارچ میں اپنے نئے ’کنجینسچن کنٹرول ایلگوردم‘ سافٹ ویئر کا آزمائشی استعمال کیا تو اس نے یوٹیوب پر ڈیٹا کی منتقلی میں چار سے 14 فیصد کا اضافہ کر دیا۔ گوگل کے اس نئے سافٹ ویئر کا نام ’بی بی آر‘ ہے اور دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سپیڈ بڑھانے کے حوالے سے اس سے بھاری توقعات کی جا رہی ہیں۔
گوگل اس سے پہلے Quicپروٹوکول بھی متعارف کرواچکا ہے۔ اس کا مقصد بھی عالمی سطح پر انٹرنیٹ ڈیٹا کے بہاﺅ میں تیزی لانا تھا۔ اسی طرح گوگل کروم براﺅزر کا بنیادی مقصد بھی ویب سائٹوں اور ویب ایپس کو تیزی کے ساتھ لوڈ کرنا ہے تاکہ انٹرنیٹ کی رفتار میں ہر ممکن اضافہ کیا جاسکے۔