مشہور سیاستدان کینسر کے مرض میں مبتلا۔ قوم سے دعاؤں کی اپیل کر دی۔


واشنگٹن: ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکا کے سینئر سیاست دان سینیٹر جان مکین دماغ کے سرطان میں مبتلا ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ سینیٹر جان مکین آنکھ کے درد میں مبتلا تھے، ڈاکٹروں نے جان مکین کا آپریشن کرکے ان کی بائیں آنکھ کے پیچھے سے پانچ سنٹی میٹر بڑا خون کا لوتھڑا نکالا تاہم جب لیبارٹری میں اس لوتھڑے کا تجزیہ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ جان مکین کو تو برین کینسر ہے۔ اب امریکی سینیٹر کا کیمو تھراپی اور ریڈی ایشن کے ذریعے علاج کیا جائے گا۔

جان مکین کو اس سے پہلے جلد کا کینسر ہوا تھا اور طویل علاج کے بعد انہیں اس سے چھٹکارا ملا تھا جس کے بعد ایک نئی بیماری نے انہیں لپیٹ میں لے لیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جان مکین کے برین کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آنے پر دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔