مسجدِاقصیٰ میں اسرائیلی مظالم ناقابلِ برداشت ہیں،عبادات پر بابندی ہٹانا ہو گی ورنہ سخت نتائج اٹھانے پڑھیں گے،طیب اردگان


مسجدِاقصیٰ میں اسرائیلی مظالم ناقابلِ برداشت ہیں،عبادات پر بابندی ہٹانا ہو گی ورنہ سخت نتائج اٹھانے پڑھیں گے،طیب اردگان
اُردو آفیشل۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے اپنے اسرائیلی ہم منصب ریون ریولن کو ٹیلی فون کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ اردگان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے مقدس ہے اسرائیلی فورسز کی جانب سے قبلہ اول میں مسلمانوں کو عبادات سے روکنا اور ان کے داخلے پر پابندی ناقابل برداشت ہے۔
ترک نیوز ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے اسرائیلی ہم منصب ریون ریولن کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں یروشلم اور مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر اسرائیل سے احتجاج کیا ہے ۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے مظالم ناقابل برداشت ہیں اور مسلمانوں کے غم و غصہ کوبڑھانے کے متراوف ہیں۔اسرائیل کو مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر پابندی اور مقدس مقامات میں مسلمانوں کے داخلے پر عائد پابندی فی الفور ہٹانا ہو گی ورنہ اسرائیل کو اس کے سنگین نتائج اٹھانا پڑھیں گے۔
اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں مسجد اقصیٰ میں تعینات اسرائیلی فورسز پر فائرنگ کے بعد ایسے اقدامات کئے گئے ہیں اور مقدس مقامات میں داخلے پر پابندی سیکورٹی خدشات کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔