کراچی (اُردو آفیشل تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2017ء): پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانامہ لیکس کا ہنگامہ برپا ہے ۔ لیکن پانامہ لیکس ریلیز ہونے کے ایک سال بعد بھی پاکستان میں پانامہ کا شور برپا ہے جس کی وجہ سپریم کورٹ میں شریف خاندان اور وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف چلنے والا کیس ہے ۔پانامہ لیکس کے شور اور ہنگامے سے تنگ آ کر پاکستانی فلمسٹار اور اداکارہ وینا ملک بھی پیچھے نہ رہ سکیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے پیغام میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ میں اس پورے خاندان سے بہت تنگ آ گئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس پورے خاندان پر بے حد غصہ ہے۔ یہ لوگ جڑوں تک کرپٹ ہیں۔ اور ان میں عزت نفس نام کی بھی کوئی چیز نہیں ہے۔
خیال رہے کہ وینا ملک نجی ٹی وی چینل پاک نیوز پر ”بریکنگ ود وینا ملک” پروگرام کی میزبانی کرتی ہیں۔