بالی ووڈ میں اپنے سے بڑی عمر کے پرد سے شادی کرنا ویسے بھی معمول سمجھا جاتا ہے ۔بولی وڈ بے بو کرینہ کپور اور چھوٹے خان سیف علی خان کی جوڑی کو بولی وڈ کی رومانوی جوڑیوں میں منفرد اہمیت حاصل ہے۔ دونوں نے 8 سال قبل 2012 میں شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا، کیوں کہ دونوں کی عمر میں 10 سال کا فرق تھا۔ دونوں کی عمر میں 10 سال کے فرق کے علاوہ لوگ اس بات پر بھی حیران ہوئے تھے کہ آخر کار کرینہ کپور کیسے پہلے سے شادی شدہ اور 2 بچوں کے والد کے ساتھ شادی کے لیے راضی ہوئیں؟
سیف علی خان اور کرینہ کپور کی محبت اور ان دونوں کی شادی کا معمہ اب تک راز بنا ہوا تھا، تاہم حال ہی میں کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ کیسے ان دونوں کی شادی ہوئی اور وہ کیوں سیف علی خان سے شادی کے لیے تیار ہوئیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے حال ہی میں ایک پروگرام میں پہلی بار انکشاف کیا کہ سیف علی خان نے انہیں 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹشن‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران شادی کی پیش کش کی۔ کرینہ کپور نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور سیف علی خان مصر میں ’ٹشن‘ کے گانے ’چھلیا چھلیا‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے
کہ چھوٹے خان نے انہیں پہلی بار شادی کی پیش کش کی۔ کرینہ کپور کے مطابق دونوں جب گانے کی شوٹنگ کرکے رات کو سونے کے بعد صبح اٹھے تو سیف علی خان نے ان سے سادہ انداز میں پوچھا کہ کیا وہ ان سے شادی کرنا چاہیں گی؟اداکارہ کا کہنا تھا کہ سیف علی خان نے کہا کہ اگر وہ شادی کے لیے راضی ہوجائیں تو وہ ابھی ہی چرچ میں جا کر شادی کرلیں گے اور وہ ان کے بغیر اب زندگی گزارنا نہیں چاہتے۔2 بچوں کے والد سے شادی کرنے کے ایک سوال کے جواب میں کرینہ کپور نے بتایا کہ سیف علی خان اور ان کے درمیان پہلی ہی ان کی پہلی ناکام شادی اور بچوں کے حوالے سے گفتگو ہو چکی تھی۔ کرینہ کپور نے بتایا کہ سیف علی خان کے لیے بچوں کی اہمیت ہے اور انہیں یہ سن کر اچھا لگا۔
بولی وڈ بے بو نے سیف علی خان سے بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چھوٹے خان سے شادی کرکے اچھا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب بھی سیف علی خان سے اتنا ہی پیار کرتی ہیں جتنا کہ 10 سال قبل کرتی تھیں۔ خیال رہے کہ کرینہ کپور سے قبل اداکارہ امریتا سنگھ سے 1991 سے شادی کی تھی اور دونوں کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیف علی خان کرینہ کپور سے 10 سال بڑے ہیں تو اسی طرح پہلی بیوی ان سے 10 سال بڑی تھیں۔ سیف علی خان کو امریتا سنگھ سے بیٹی سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان بھی ہیں۔کرینہ کپور سے انہیں 2016 میں بیٹا تیمور علی خان ہوا تھا جو شہرت میں ان دونوں سے بھی آگے ہے۔.اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کنٹس سیکن میں ضرور کریں ،