روسی حمایت یافتہ باغیوں کا یوکرین میں ایک نئی ریاست کے قیام کا اعلان
اردو آفیشل یوکرین میں روسی حمایت یافتہ باغیوں نے نئی ریاست قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا جس کا دارالحکومت بھی انہی کے زیر اثر علاقے میں ہوگا۔
رملین کے ترجمان دمترے پیسکو نے اس منصوبے کو باغیوں کے رہنما ایلگزینڈر کی ذاتی کاوش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ روس کو اس حوالے سے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا۔علیحدگی پسندوں نے نئی ریاست کو’’ میلوروزیا‘‘ کا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا قیام ایک ریفرنڈم کے بعد عمل میں لایا جائے گا۔’’ میلوروزیا‘‘ ، روسی زار شاہی کے دور کا نام ہے جس کا مطلب چھوٹا روس ہے، اور یہ ایک دور میں موجودہ یوکرین کے بیشتر علاقے پر مشتمل تھا۔باغیوں کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق باغیوں کے مضبوط گڑھ دونیتسک نئی ریاست کا دارالحکومت ہوگا جب کہ ” کیو” کو محدود کرتے ہوئے اسے تاریخی اور ثقافتی مرکز کا درجہ دیا جائے گا۔یوکرین کے وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نئی ریاست کا اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی صورت اس منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔