نیلم منیر کی سوچ کو سلام ، نواجوان آئیں اور شادی کریں !


نیلم منیر نے مداحوں اور ہر پاکستانی کا دل جیت لیا اداکارہ نیلم منیر نے نوجوان نسل کو یتیم خانوں میں رہنے والی لڑکیوں سے شادی کرنے کا مشورہ دے دیا . انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم یتیم خانوں میں رہنے والی لڑکیوں کا بھی خیال کریں۔

اور اپنے بچوں کی ان سے شادیاں کرائیں تاکہ انہیں بھی فیملی کا پیار مل سکے .انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا ہو گا بیوہ، یتیم اور طلاق یافتہ خواتین کا بھی خیال رکھنا ہو گا.انہوں نے کہا کہ اگر وہ لڑکا ہوتیں تو وہ اسی طرح کی کسی لڑکی سے شادی کرتیں.

نیلم منیر ان دنوں ڈرامہ سیریل” بکھرے موتی“ میں دکھائی دے رہی ہیں.اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں۔