’ ارتغرل ‘ کی پاکستان آمد ،


مقامی اخبار جنگ نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ تاریخی ڈرامے ارتغرل میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ” انگین آلتان دوزیاتان “ پاکستان پہنچ گئے ہیں تاہم ان کی یہاں مختلف مصروفیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ تفصیلات گردش کر رہی ہیں . تفصیلات کے مطابق ترک اداکار پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے .اینجن التان کے دورے سے پاکستان اور ترکی کے ثقافتی تعلقات میں مزید وسعت پیدا ہوگی،

جبکہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ پروڈکشنز کے حامل معیاری ڈرامے اور فلمیں بنانے کے مواقع پیدا ہوں گے. خیال رہا ہے کہ انسٹاگرام پر تیزی سے مقبول ہوتی ویڈیو میں اینجن التان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ 18 اگست کو 3 بیمار پاکستانی مریضوں سے ملاقات کریں گے.اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ میک اے وِش این جی او کے تحت 18 اگست کو 3 بیمار پاکستانی بچوں سے ملاقات کریں گے.

ترک اداکار کا یہ دورہ اس لحاظ سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر ہی خلافت عثمانیہ کی جدوجہد کی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے کو پاکستان ٹیلیویڑن پر اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا گیا تھا.اس ڈرامے کو پاکستانی شائقین میں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی اور کروڑوں شائقین کی جانب سے اس ڈرامے کو دیکھا گیا ہے.جس کے بعد یہ دنیا کے چند مقبول ترین سیریز میں شامل ہو چکا ہے.