بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے حال ہی میں ترک خاتون اول امینہ اردوان سے استنبول میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس کے بعد بھارتیوں نے عامر خان کو آڑے ہاتھوں لیا . ڈان نیوز کے مطابق بالی ووڈ عامر خان اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے سلسلے میں ان دنوں ترکی میں موجود ہیں اور انہوں نے خود ترک خاتون اول سے ملاقات کی درخواست کی تھی .
بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کی درخواست میں ہونے والی ملاقات میں عامر خان نے ترک خاتون اول کو اپنے اور اہلیہ کرن راؤ کی جانب سے بھارت میں شروع کیے گئے سماجی بھلائی کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا.ملاقات میں عامر خان نے ترک خاتون اول کو بتایا کہ کس قدر ترک اور بھارت عوام کی ثقافت اور کھانے مشترکہ ہیں. ملاقات کے دوران عامر خان نے ترک خاتون اول کو بھارت میں جاری اپنے تعلیم، پانی اور صحت کے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا اور ساتھ ہی انہیں فلم انڈسٹری میں آنے کی اپنی کہانی بھی بتائی.
We in India are fighting the dictatorship & religious extremism of PM Modi, who is following the footsteps of #Erdogan .
Disappointed to see actor #AmirKhan endorse the #Erdogan family & praise them. Spineless and disappointing!! #SundayThoughts pic.twitter.com/SbK91G3ifH— Tehseen Poonawalla Official (@tehseenp) August 16, 2020
رپورٹ کے مطابق عامر خان نے ترک خاتون اول کو بتایا کہ وہ ترکی میں اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے لیے مقامات دیکھنے آئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ انہیں بھارت جیسے مقامات یہیں مل جائیں گے.ملاقات کے دوران عامر خان نے ترک خاتون اول کو شوٹنگ کے دوران فلم سیٹ پر آنے کی دعوت بھی دی.