انسان اپنی زندگی بچانے کے لیے کیا کر سکتا ہے یہ وڈیو دیکھنے کے بعد آپ اندازہ لگا سکتے ہیں ۔آگ لگنے کے بعد دو بچوں کے بلند و بالا عمارت سے کودنے کے خوفناک مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کرلئے۔
اپنی جان بچانے کے لیے بلند عمارت سے کودنے والے بچوں میں سے ایک کی عمر 10 اور دوسرے کی 3 سال تھی جنہوں نے تقریباََ 33 فٹ بلندی سے چھلانگ لگائی۔فرانس کے جنوب مشرق میں واقعہ شہر گرینوبل کی ایک عمارت میں لگنے والی آگ کی ایک خوفناک ویڈیو سامنے آئے ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو کم سن بچوں نے کس طرح اپنی جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگا دی تھی
۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلند و بالا عمارت میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگی ہوئی ہے جبکہ آگ لگے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے دس سالہ بڑا بھائی پہلے کمال مہارت کے ساتھ اپنے تین سالہ چھوٹے بھائی کو کھڑکی سے نیچے پھینکتا ہے
Watch the horrific moment two children jump from a burning building to escape the fire.
Two children aged 3 and 10 miraculously escaped a fire in #Grenoble, southeastern #France by jumping 10 meters (33ft) into the arms of adults. Both boys were uninjured in the fall. pic.twitter.com/wjvDB9DjAt
— Press TV (@PressTV) July 26, 2020
جسے نیچے کھڑے لوگ زمین پر گرنے سے قبل ہی دبوچ لتے ہیں۔پھر اس کے بعد دس سالہ بچے نے دلیری کے ساتھ خود بھی چھلانگ لگا دی اور اسے بھی نیچے کھڑے لوگوں نے پکڑ لیا اور یوں وہ بغیر کسی چوٹ کے صحیح سلامت نیچے پہنچ گئے۔۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں۔