کورونا وائرس ایک دفعہ پھر بے قابو


پاکستان میں ایک بار پھر سماٹ لاک ڈاؤن کا علان حکومت کا کہنا ہے کے کورونا ایک بار پھر بے قابو ہو نے لگا ہے اس کے پیچھے کیا وجہ ہے ۔اسلام آباد میں کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہےوزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اسلام آباد میں کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے مذکورہ پیش رفت پر ڈی ایچ او اور مقامی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 13 جون کو 4136 ٹیسٹ ہوئے اور 771 مثبت آئے جبکہ کل کے دن میں 1452 ٹیسٹ ہوئے اور صرف 26 مثبت آئے۔ان کا کہنا تھا کہ یعنی مثبت کیسز میں %95 کمی آئی۔’کورونا کے باوجود اسلام آباد میں پناہ گاہیں چلتی رہیں‘ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باوجود پناہ گاہیں چلتی رہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ 4 ماہ میں ایک لاکھ 80 ہزار لوگوں کو کھانا مہیا کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 33 ہزار لوگوں نے قیام کیا ان میں سے ایک کو بھی کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی۔ بلوچستان میں وائرس کے 48 کیسز، ایک موت کا اضافہ محکمہ صحت بلوچستان کی یومیہ رپورٹ میں کورونا کے مزید 48 کیسز کی تصدیق کی گئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار 517 ہوگئی۔ صوبے میں ایک اور مریض وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا

جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 136 ہوگئی ہے۔ سندھ میں ساڑھے چار ماہ بعد پارکس کھولنے کی اجازت سندھ حکومت نے کہا ہے کہ عوامی پارک سمیت گارڈنز اور واکنگ ٹریکس کھولنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ صوبائی حکومت سے جاری ایک نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے ان تمام عوامی مقامات کو کھولاجاسکتا ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارکوں کی انتظامیہ اس بات کویقینی بنائے کہ پارک میں داخل ہونے والے شہری ایس او پیز پر عمل کررہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وبا کے 230 نئے کیسز، 5 اموات کی تصدیق صوبہ خیبر پختونخوا میں بدھ کو کورونا کے 230 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 32 ہزار 753 ہوگئی۔ محکمہ صحت خبر پختونخوا نے مزید 5 مریضوں کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 1158 ہوگئی ہے۔ کووڈ-19 کے باعث 4 کروڑ بچے ابتدائی تعلیم سے محروم اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی تحقیق کے مطابق کووڈ-19 کے باعث اسکول اور چائلڈ کیئر مراکز بند ہونے سے دنیا بھر میں کم ازکم 4 کروڑ بچے ابتدائی تعلیم سے محروم ہوگئے۔یونیسیف کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہنریتا فور کا کہنا تھا کہ ‘کووڈ-19 وبا کے باعث تعلیم میں رکاؤٹوں کے نتیجے میں بچے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل سے دور رہ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘چائلڈ کیئر اور بچوں کی ابتدائی تعلیم بچوں کی ترقی کے لیے ہر پہلو سے بنیاد فراہم کرتی ہے، وبا سے یہ بنیاد شدد خطرے سے دوچار ہے۔چائلڈ کیئر کے عالمی بحران کے موضوع پر کہا گیا ہے کہ کووڈ-19 نے خاندانی زندگی اور کام پر اثر ڈالا ہے اور لاک ڈاؤن سے کئی والدین کوچائلڈ کیئر اور ملازمت میں توازن پیدا کرنے کے لیے پریشانی کا سامنا ہے۔ ’پنجاب میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کورونا کے متاثرین میں کمی قابل ستائش ہے‘ سوئٹزرلینڈ نے کورونا وائرس سے متعلق واچ لسٹ میں 42 ممالک کو بھی شامل کرلیا سوئٹزرلینڈ نے کورونا وائرس سے متعلق واچ لسٹ میں 42 ممالک کو بھی شامل کرلیا۔ خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق واچ لسٹ میں آنے والے ممالک کے مسافروں کو 10 دن کے لیے قرنطینہ کیا جائے گا۔ نئے ممالک میں بوسنیا، کوسٹا ریکا، ایکواڈور، ایل سلواڈور، ایسواٹینی، گوئٹے مالا، قازقستان، کرغزستان، لکسمبرگ، مالدیپ، میکسیکو، مونٹی نیگرو، سرینام اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔حکام نے بیلاروس اور سویڈن کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا۔ رومانیہ میں ایک دن میں ریکارڈ ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ رومانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی ایک دن میں ریکارڈ تعداد رپورٹ ہوئی ہے جس کی تعداد ایک ہزار 30 ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی جنوبی یورپ اورخطہ بلقان میں کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رومانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 40 ہزار 163 ہوگئی ہے جبکہ 2 ہزار 101 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ حکومت نے کیسز میں اضافے کے پیش نظر15 مئی کو عائد کی گئی ایمرجنسی میں اگست کے وسط تک توسیع کردی ہے۔ کانگو میں کورونا وائرس ایمرجنسی ختم، سرحدیں کھول دی گئیں کانگو کے صدر فیلکس تشی سیکیدی نے ملک میں کورونا وائرس کے باعث عائد کی گئی صحت ایمرجنسی ختم کردی۔ کانگو کے صدر نے تین مراحل میں کاروباری سرگرمیاں، اسکول اور سرحدیں کھولنے کے بھی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دکانیں، بینک، ریستوران اور بارز کو دوربارہ کھولنے کی اجازت ہوگی۔صدر نے مزید کہا کہ عوامی ٹرانسپورٹ کو بھی بحال کیا جاسکتا ہے اور بڑے اجتماعات کی بھی اجازت ہوگی۔ سوئٹزرلینڈ نے کورونا سے متاثرہ مقامات کی تعداد میں اضافہ کردیا سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے کوروناوائرس سے متاثرہ مقامات کی تعداد کو مزید 42 مقامات تک توسیع کردی ہے

جہاں داخلے کے بعد 10 روز تک قرنطینہ میں گزارنا ہوگا۔خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق سوئس حکام نے بوسنیا، کوسٹاریکا، ایکواڈور، ایل سلواڈور، ایسواتینی، گوئٹے مالا، قازقستان، کرغیزستان، لیکسمبرگ، مالدیپ، میکسیکو، مونٹی نیگرو، سورینیم اور متحدہ عرب امارات سے آنے والے افراد کو اس فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ سوئس حکام نے بیلاروس اور سویڈن کو فہرست سے خارج کردیا ہے۔ پولیس کی انٹرنیشنل ٹریفکنگ کے خلاف کارروائی، ہزاروں جعلی کٹس برآمد انٹرپول نے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں پولیس نے غیرمعیاری اور غیرقانونی اشیا کے خلاف کارروائی کی اور کووڈ-19 ٹیسٹ کے 17 ہزار جعلی کٹس برآمد کرلیں۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 77 ممالک میں انتظامیہ نے 4کروڑ ڈالر مالیت کے جعلی اشیا قبضے میں لی اور 407 افراد کو کارروائیوں کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے دیگر ادویات اور اشیا بھی برآمد کرلیں جو کووڈ-19 کی پابندیوں کے دوران ذخیرہ کی گئی تھیں۔ برازیل کے صدر کا کورونا ٹیسٹ دوسری مرتبہ مثبت آیا برازیل کے صدر جیئربولسونارو کا کورونا وائرس ٹیسٹ دوسری مرتبہ مثبت آیا ہے جو 7 جولائی سے وائرس کا شکار ہیں۔برازیل کی وزارت کمیونیکیشنز کے سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کا ٹیسٹ گزشتہ روز کیا گیا تھا اور اس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بولسونارو کی صحت بہتر ہے اور مطبی عملے ان کا خیال رکھ رہا ہے۔سندھ میں کیسز ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 1109 افراد متاثر اور 19 جاں بحق ہوگئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 108 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک ہزار 109 کے نتائج مثبت آئے، یوں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 213 ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھںٹوں میں مزید 19 اموات بھی ہوئیں اور یہ تعداد 2060 تک پہنچ گئی۔میلبورن کے رہائشیوں کے لیے گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننا لازمی قرار آسٹریلیا نے شہر میلبورن کے رہائشیوں کے لیے گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے

۔خیال رہے کہ آسٹریلیا میں آج کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے جبکہ نیو ساؤتھ ویلز میں ‘ ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔اے آئی آئی بینک کی پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کووڈ 19 کی عالمی وبا سے ہونے والی سماجی و معاشی نقصان کے دوران اپنے ردعمل کو مضبوط کرنے میں پاکستان کی مدد کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ عالمی بینک کے ساتھ متفقہ اس ترقیاتی پالیسی کی مالی معاونت سے حکومت کے ریسیلینٹ انسٹی ٹیوشنز فار سسٹین ایبل اکنامی (آر آئی ایس ای) پروگرام کو تقویت ملے گی، جس کا مقصد انسان سرمائے میں سرمایہ کاری کو تیز کرنا، معاشرتی حفاظت کے جال کو بڑھانا، ملک کے ہنگامی صحت کے ڈھانچے کو بہتر کرنا اور معاشی نمو کو فروغ دینا ہے۔واضح رہے کہ آر آئی ایس ای پروگرام پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کے پڑنے والے اثرات سے بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں کا ایک حصہ ہے۔بیان کے مطابق ممکن ہے کہ صحت بحران کے باعث ترقی پر طویل المدتی نتائج سامنے آئیں جس سے میکرواکنامک استحکام کے لیے ملک کی جانب سے کی گئی کوششوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کرگئی عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کرگئی جبکہ دنیا کے مختلف ممالک بحران کے خلاف ردعمل پر تقسیم ہیں۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کیسز کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے جہاں 39 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ بہتر ہونے سے قبل بدقسمتی سے یہ بدتر ہوسکتا ہے۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 5 ممالک میں برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔کووڈ 19 وبا میں ہر دوسرے پاکستانی خاندان کی مالی مدد کی گئی، اسد عمریسکوفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وبا کے دوران جاری کردہ خصوصی احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت پاکستان کے ہر دوسرے خاندان کی مالی مدد کی گئی۔ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کا کہ احساس کیش پروگرام کے تحت پچھلے 4 ماہ میں ایک کروڑ 69 لاکھ خاندانوں میں 194 ارب روپے ایک شفاف نظام کے تحت تقسیم کیے گئے جس کی ہماری تاریخ میں اس جیسی کوئی مثال نہیں ملتی۔آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں ریکارڈ 484 کیسز کی تصدیق آسٹریلیا کی دوسری گنجان آباد ریاست وکٹوریا میں کورونا وائرس سے مزید 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ ریکارڈ 484 کیسزکی تصدیق ہوئی۔اس سے ایک روز قبل وکٹوریا میں عالمی وبا کے 374 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔وزیراعظم ڈینیئل اینڈریوز نے کہا کہ 90 برس سے زائد عمر کے 2 افراد گزشتہ شب کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔رائٹرز کے مطابق گزشتہ ہفتے وکٹوریا میں ریکارڈ یومیہ 428 کیسز سامنے آئے تھے۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں