دنیا میں آپ نے کئی عجیب عجیب چیزں ہوتی دیکھی ہو نگی لیکن جو اس سال میں ہو رہا ہے اس نے تو سائنس دانوں کو بھی چکرا کر رکھ دیا ہے جمعہ کو شہر قائد میں موسلا دھار بارش کے دوران بعض علاقوں میں مچھلیوں کی بارش نے شہریوں کو حیران کردیا
لیکن سائنسدانوں کیلئے یہ کوئی نئی بات نہیں تھی تاہم برطانیہ میں چیونٹیوں کی بارش نے سائنسدانوں کو بھی چکرا کر رکھ دیا۔برطانیہ کے جنوب مشرقی ساحل پر اچانک کالے بادل چھاگئے،
محکمہ موسمیات کے سائنسدانوں نے اسے پہلے تو بارش کا کوئی اچانک وارد ہونے والا سسٹم سمجھا لیکن بعد میں پتا چلا کہ یہ اڑنے والی چیونٹیاں ہیں اور انہوں نے پورے علاقے کو ڈھانپا ہوا ہے جس کی وجہ سے یوں لگ رہا تھا کہ طوفانی بارش ہونے والی ہے
It's not raining in London, Kent or Sussex, but our radar says otherwise…📡
The radar is actually picking up a swarm of #flyingants across the southeast 🐜
During the summer ants can take to the skies in a mass emergence usually on warm, humid and windless days #flyingantday pic.twitter.com/aMF6RxR943
— Met Office (@metoffice) July 17, 2020
۔محکمہ موسمیات نے اس جھنڈ کے بارے میں بتایا کہ یہ 50 میل چوڑا ہے ، اس کے حجم کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسے خلا سے بھی دیکھا گیا، پہلے تو خلا سے بھی یہ بادل ہی نظر آئے مگر قریبی جائزے کے بعد عقدہ کھلا کہ یہ تو چیونٹیاں ہیں۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں۔