کرناٹک کے بیلگام ضلع میں کرونا کے باعث خاتون کو اپنے شوہر کی لاش کو ٹھیلے میں لاد کر شمشان گھاٹ لے جانا پڑا، وبا کے خوف سے کوئی خاتون کی مدد کے لیے سامنے نہیں آیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ خاندان اور رشتے داروں میں سے کسی نے بھی مدد نہیں کی سب کو یہ لگ رہا تھا کہ اس کے شوہر کی موت کرونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے۔
مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون کا کنبہ معاشی پریشانیوں کا سامنا کر رہا ہے، پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اسے اپنے شوہر کو ٹھیلے پر لے جانے پر مجبور ہونا پڑا۔خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر کی موت کے وقت وہ اور اس کے بچے گھر پر نہیں تھے،
جب ہم واپس آئے اور دورازہ کٹھکٹھایا لیکن سدا شیو نے کوئی جواب نہیں دیا۔ گھر کا دروازہ توڑنے پر انکشاف ہوا کہ سدا شیو مر چکا ہے۔