لندن(ویب ڈیسک ) مخصوص ایام میں خواتین طبعیت کی عجیب بے چینی اور چڑچڑے پن کا شکار ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی گھریلو زندگی میں تلخی گھل جاتی ہے اس کے علاوہ ان ایام میں خوراک کا خیال نہ رکھنا ہڈیوں کے بھربھرے پن کا باعث بنتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک نئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین
کے مخصوص ایام میں سرخ سہہ شاخہ (ریڈ کلوو) کا استعمال طبیعت کی بے چینی، چڑچڑے پن اور ہڈیوں کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ماہرین کی جانب سے اس حوالے سے 12 ہفتوں پر محیط 60 خواتین پر ایک تحقیق کی گئی۔تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ مخصوص ایام میں سرخ سہہ شاخہ کی پتیوں کا قہوہ طبیعت کو ہشاش بشاش رکھتا ہے جس کی وجہ چڑچڑا پن دور ہو جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مخصوص ایام میں مناسب خورات استعمال نہ کرنے سے خواتین میں 50 سال کی عمر کے بعد ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ شروع ہو جاتی ہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرخ سہہ شاخہ کے کوئی مضر اثرات نہیں اسے بلا تردد استعمال کیا جا سکتا ہے۔ماہرین کی جانب سے اس حوالے سے 12 ہفتوں پر محیط 60 خواتین پر ایک تحقیق کی گئی۔تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ مخصوص ایام میں سرخ سہہ شاخہ کی پتیوں کا قہوہ طبیعت کو ہشاش بشاش رکھتا ہے جس کی وجہ چڑچڑا پن دور ہو جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مخصوص ایام میں مناسب خورات استعمال نہ کرنے سے خواتین میں 50 سال کی عمر کے بعد ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ شروع ہو جاتی ہے