دنیاجوں جوں ترقی کر رہی ہے اسی طرح انسان کی ضروریات بھی بڑھتی جا رہی ہیں اور اس وقت انسان ٹیکنالوجی سے گھر چکا ہے اینڈرائیڈ فونز کے ایڈوانس آپریٹنگ سسٹم اور مختلف جدید فنکشنز کی وجہ سے اُن کی بیٹری تیزی سے ختم ہوتی ہے اور صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے اپنے اسمارٹ فون کی چارجنگ کو تیز کریں
۔پہلی بات تو یہ ذہن میں رکھیں کہ کچھ ایپس اسمارٹ فون فون کی بیٹری کو تیزی سے خرچ کرتی ہیں جیسے ویڈیو اور وائس نیوی گیشن۔ دوسری بات یہ کہ فون اسکرین جتنی بڑی ہو گی اس کی بیٹری اتنی ہی تیزی سے ختم ہوگی۔ بیٹری کی صلاحیت ملی ایمپیئرآور ( ایم اے ایچ) میں ناپی جاتی ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ فون میں کتنے چارج اسٹور کرنے کی گنجائش ہے۔
ایمپیئر یہ بھی بتاتا ہے کہ یہ کتنا چارج فراہم کرتا ہے جبکہ وولٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کس تیزی سے جارچ منتقل کرے گا۔ ان دو پیمانوں کو ملانے سے واٹ بنتا ہے۔ جس چارجر کے زیادہ ایمپئیر اور وولٹیج یا واٹ ہوں گے، وہ چارجز زیادہ تیزی کے ساتھ فون چارج کرے گا جسے ریپڈ چارجز کہا جاتا ہے۔لیکن ہر فون کے لیے ریپڈ چارجر کارآمد نہیں مثلاً آئی فون 6 صرف 1.6 ایمپیئر کو سپورٹ کرتا ہے اور اس کے ساتھ ایک ایمپیئر کا چارجر آتا ہے جبکہ اگر آپ آئی پیڈ کے ساتھ آنے والے 2.2 ایمپیئر چارجر کو آئی فون پر لگا دیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ فون چارجنگ کے ماہر جو سلورمین کہتے ہیں کہ سستے اور غیرمعیاری چارجر سے بجلی لیک ہوتی ہ
ے جو دھیرے دھیرے بیٹری کو بھی متاثر کرتی ہے۔لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر سے چارجنگ فون کو لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر سے یو ایس بی کے ذریعے جوڑ کر چارج کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اس میں بہت وقت لگتا ہے۔ کوشش کیجئے کہ اوریجنل وال چارجر ہی استعمال کیا جائے۔اگر آپ مجبوراً کمپیوٹر سے یوایس بی تھری کے ذریعے فون چارج کر رہے ہیں تو فون کو ایئرپلین موڈ پر کردیں تاکہ یہ کمپیوٹر سے جڑ نہ سکے ورنہ وصول ہونے والے ایمپیئر میں کمی واقع ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ وائی فائی بھی بند کر دیجئے۔ اگر اسٹینڈرڈ چارجر سے فون چارج کر رہے ہیں تو فون آف کر کے چارج کیجئے۔کار چارجربہتر ہوگا کہ کار چارجر میں ایک ایمپیئر سے زائد کا کوئی ایک چارجر استعمال کیا جائے۔ کوئیک چارجر 2 یا 3 بہتر طور پر یہ کام کرسکتے ہیں۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں