سکول جہاں پر بچوں کو زندگی گزارنے کے طریقے اور ادب و احترام کی تعلیم دی جاتی ہے لیکن معروف ترین سکول ’لاہور گرائمر سکول‘ کے پانچ ٹیچرز بے حیا نکلے، جن کی شیطانی حرکات سے طالبات نے بالآخر پردہ اٹھا دیا ہے .
ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق ایل جی ایس اے 1اے اور ایل جی ایس جوہر ٹاؤن کیمپس کی طالبات نے پانچ ٹیچرز کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے جن میں سر وڑائچ، سر اعتزاز اور سر عمر ودیگر شامل ہیں .رپورٹ کے مطابق طالبات ان ٹیچرز کی طرف سے آنے والے قابل اعتراض پیغامات کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہی ہیں.
ان ٹیچرز کے ساتھ ساتھ معروف اداکار عمیر رانا کا نام بھی ان طالبات کو ہراساں کرنے والوں میں آ رہا ہے جو ایل جی ایس اے 1اے میں ڈرامہ پڑھاتے ہیں. ایک طالبہ نے ان کےنازیبا پیغامات کا سکرین شاٹ بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے. طالبات کی طرف سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ جب عمیر رانا کی
اہلیہ، جو خود بھی ایل جی ایس سے وابستہ ہیں، جب حاملہ تھیں، اس وقت عمیر رانا نے سکول کی ایک کم عمر طالبہ کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کیے رکھا. یہواقعہ اس وقت میں منظرعام پر آ گیا اور عمیر کی اہلیہ کو بھی پتا چل گیا لیکن اس نے اپنے شوہر کا سامنا کرنے کی بجائے اس طالبہ کے ساتھ حسد کرنا اور اس پر غصہ اتارنا شروع کر دیا تھا. ایک اور لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمیر رانا نے ایک بار اسے اپنے قریب کرنے کی کوشش کی اور ایک روز کہنے لگا کہ ”تم چاہو تو میں کسی ہوٹل میں کمرہ بک کروا سکتا ہوں.اس بارے میں کیا کہتے ہیں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں