ٹک ٹاک ایک ایسی ایپلی کیشن ہے جس نے دنیا بھر کے نوجوانوں کو ناچنے پر مجبور کر دیا ہے اور پاکستان میں تو اس کا بخار کرونا وائرس جیسا ہے ٹک ٹاک کا جنون اب سندھ اسمبلی بھی پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دُعا بھٹو کی بہن کی سندھ اسمبلی میں ٹک ٹاک ویڈیو منظر عام پرآئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اقراء بھٹو نے ناصرف ٹک ٹاک بنائی بلکہ اسے اپلوڈ بھی کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میں معذرت خواہ ہوں کہ انجانےمیں میری بہن نےسندھ اسمبلی کی لابی میں موجودکرسی پربیٹھ کر ویڈیوبنالی جبکہ میں اجلاس میں شریک تھی جوکہ غلطی بتانےپراس نےفوری ڈیلیٹ بھی کردی تھی لیکن اس غیردانستہ غلطی پرکسی کی دل آزاری ہوئی ہےتو نہ صرف میں اپنی بہن بلکہ اپنی جانب سے بھی معذرت کرتی ہوں pic.twitter.com/Th1UHpnjTf
— Dua~Bhutto (@DuaBhuttoPTI) June 29, 2020
تا ہم اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد دُعا بھٹو نے بھی ویڈیو پیغام میں معافی مانگ لی ہے۔ بات کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بہن نے ویڈیو ہال میں نہیں لابی میں بنائی تھی، بہن کو سندھ اسمبلی کی کرسی پر بیٹھ کر ویڈیو نہیں بنانی چاہئے تھی، میں معذرت خواہ ہوں کہ انجانے میں میری بہن نےسندھ اسمبلی کی لابی میں موجود کرسی پر بیٹھ کر ویڈیو بنالی جبکہ میں اجلاس میں شریک تھی، تا ہم انہوں نے بتایا ہے کہ اقراء بھٹو نے اب وہ ویڈیو ڈیلیٹ بھی کر دی ہے۔تاہم اتنی دیر میں ویڈیو وائرل ہو گئی
Highly irresponsible behaviour of #Pti mpa #Duabhutto 4 bringing her sister & turning #sindhassembly hall into a film studio for @tiktok_us videos! Violating all sop’s! Only 25% members allowed to attend in this medical emergency & this is what they do! pic.twitter.com/ECopSZQKFU
— Sharmila faruqi (@sharmilafaruqi) June 29, 2020
جس کے بعد رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرمیلہ فاروقی نے بھی تنقید کرتے ہوئے ٹویٹر پوسٹ شیئر کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے، دُعا بھٹو نے اپنی بہن کو اسمبلی حال میں بلا کر ویڈیو بنانے کی اجازت دے دی، آج کل کے مشکل وقت میں صرف 25 فیصد لوگوں کو اسمبلی میں آنے کی اجازت ہے، میں حیران ہوں کہ یہ کس طرح اپنی بہن کو اندر تک لے آئیں۔