حلیمہ سلطان پاکستانیوں کی باتوں سے تنگ آگئیں؟ افسوسناک خبر آگئی


آخر کیا وجہ بنی جو حلیمہ نے ایسا کیا ۔ترک ڈرامے ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اسرا بلجک نے پاکستانیوں کے منفی تبصروں سے بچنے کیلئے اپنی ایک بولڈ تصویر پر کمنٹس کا آپشن ہی بند کردیا۔پاکستان میں ارطغرل ڈرامہ پیش کیے جانے کے بعد سے اسرا بلجک کی پاکستان میں بہت زیادہ فین فالونگ ہوگئی ہے۔ پاکستانی انہیں بطور اداکار نہیں بلکہ حلیمہ سلطان کے طور پر دیکھتے ہیں

جس کی وجہ سے وہ اپنی ذاتی زندگی کی تھوڑی سی بھی مغربی تصویر شیئر کرتی ہیں تو پاکستانی ان پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔اپنی مغربی طرز کی تصویروں پر منفی تبصروں سے بچنے کیلئے اسرا بلجک نے اب انسٹاگرام پر کمنٹس کا آپشن بند کرنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے حال ہی میں سمندر کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مغربی لباس میں نظر آرہی ہیں، انہیں شاید پتا تھا کہ اس تصویر کے بعد پاکستانیوں نے ان کی خوب کلاس لگانی ہے، اس لیے انہوں نے اس پوسٹ سے کمنٹس کا آپشن ہی ختم کردیا۔اسرا بلجک کے اس اقدام پر ایک شخص نے کہا ” اسرا بلجک نے اپنی یہ تصویر اپلوڈ کی اور کمنٹس بند کردیے،

یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایسے تمام کمنٹس پہلے پڑھتی ہیں جن میں کہا گیا ہوتا ہے ” استغراللہ حلیمہ باجی”۔ایک اور شخص نے کہا کہ بیچاری اسرا بلجک کو پاکستانیوں کی وجہ سے کمنٹس بند کرنے پڑ گئے ہیں کیونکہ پاکستانی ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، اور ان کے لباس اور دیگر چیزوں پر اپنا تبصرہ ضرور پیش کریں گے۔ایک ٹوئٹر صارف نے حلیمہ سلطان کی جانب سے کمنٹس بند کیے جانے کو سمارٹ قدم قرار دیا اور کہا کہ حلیمہ باجی کو پتا کہ ان کپڑوں پر کمنٹس کرکرکے پاکستانیوں نے دماغ کھاجانا تھا۔اس بارے میں کیا کہتے ہیں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں