بھارتی اداکار نے ساتھی اداکارہ کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا


کولکتہ(اردو آفیشل 18-جولائی-2017)بھارتی اداکار انیکیت ڈا نے ساتھی اداکارہ کو فلموں میں کام کاجھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا. بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کےو اقعات عام ہیں اور ہر گزرتے  وقت کے ساتھ  ان  واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جب کہ غیرملکی سیاح کے ساتھ بڑھتے زیادتی کے واقعات کے بعد  بھارت غیر ملکی خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دیا جا چکا ہے لیکن اب بھارتی معاشرے کی یہ درندگی فلمی دنیا تک بھی پہنچ گئی ہے  اور فلم نگری میں بھی خاتون سے زیادتی کااندوہناک واقعہ پیش آیا ہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ  میں مقامی اداکارانیکیت ڈا نے ساتھی اداکارہ کو فلموں میں کام کا جھانسہ دے کر  گھر بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اوراس دوران غیراخلاقی تصاویر کھینچ کر ساتھی اداکارہ کو طویل عرصے تک بلیک میل کرکے اس کی عزت لوٹتا رہا . پولیس کے مطابق متاثرہ اداکارہ کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس پر زیادتی، دھوکہ دہی اور بلیک میلنگ کی دفعات کے ساتھ مقدمہ درج کردیا گیا ہے.