معروف بالی ووڈ ادکارہ بھی مداحوں کو افسردہ کر گئیں


مشہور بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے ٹویٹر کو خیر آباد کہہ دیا ۔اداکارہ اور ماضی کے لیجنڈری اداکار شطرو گھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے ذہنی سکون اور خود کو فالتو تنقید سے محفوظ رکھنے کی خاطر ٹوئٹر سےدوری اختیار کرلی ہے۔باغی ٹی وی : گزشتہ روز ٹوئٹر سے دوری اختیار کرنے والی بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ٹوئٹر سے اپنی علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے آخری ٹویٹ کا سکرین شاٹ شئیر کیا

سوناکشی سنہا نے اپنے آخری ٹویٹ میں لکھا کہ ذہنی سکون اور خود کو فالتو کی تنقید سے محفوظ رکھنے کے لیے سب سے پہلا قدم منفی سوچ اور منفی چیزوں سے دور رہنا ہے اور آج کل ٹوئٹر پر کچھ زیادہ ہی منفی چیزیں ہو رہی ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ چلو ! اب میں امن اور سکون کے لیے ٹویٹر سے دوری اختیار کر رہی ہوں

۔سوناکشی سنہا نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں ٹویٹر کو الوداع کہتے ہوئے لکھا کہ آگ لگے بستی میں، میں اپنی مستی میں۔اداکارہ نے اپنی ایک دوسری انسٹا گرام میں فادر ڈے کے موقع کی مناسبت سے اپنے والد شطرو گھن سنہا کے ساتھ لی گئیں تصاویر کا کولاج شئیر کرتے ہوئے اپنے والد کو خراج تحسین پیش کیا-واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اکثر و بیشتر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اداکارہ نے ٹوئٹر سے دوری اختیار کرلی ہے

۔اداکارہ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2010 میں سلمان کی فلم دبنگ 1 سے کیا تھا اُن کی مشہور فلموں میں دبنگ، جوکر، لُٹیرا، باس، ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی، راؤڈی راتھوڑ و دیگر فلمیں شامل ہیں۔اور اس وقت ان کا نام شمار بھارت کی مشہور ترین اداکارہ میں کیا جاتا ہے۔آپ کو ہماری بات کیسی لگی اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں ضرور کریں ۔