جووہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے نے معزور بچوں کو گھر سے باہر نکالا


ایل ڈی اے نے پولیس کے ساتھ مل کر تین معذور بچوں کو گھر سے باہر نکال کر گھر گرا دیا ، جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے نے معزور بچوں کو گھر سے باہر نکالا اور زیرِ تعمیر گھر منہدم کردیا ، واقعہ جوہر ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایل ڈی اے نے کارروائی کرتے ہوئے گھر کو گرا دیا ہے ۔ ذہنی طور پر معذور بچوں کا گھر گرانے اور ان کو گھر سے باہر نکال کر انکی چارپائی سڑک پر ڈال دی ۔سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر ایل ڈی اے اور پولیس کو معذور بچوں کو ان کے گھر سے باہر نکلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، ایل ڈی اے اہلکاروں اور پولیس کی جانب سے معذور بچوں کو جب گھر سے باہر پھینکا جا رہا تھا تو معذور بچے روتے ہوئے دہائی دیتے رہے

لیکن پتھر دل اہلکاروں کو ان پر برابر ترس نہ آیا ۔خبر رساں ادارے کے مطابق معذور بچوں کے گھر کا کیس ابھی عدالت میں چل رہا ہے ، جس کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے ، لیکن ایل ڈی اے اور پولیس نے معذور بچوں کے گھر پر قبضہ کرتے ہوئے بلڈوزر چلا دئیےاور گھر کو منہدم کردیا ۔ اس حوالے سے ایل ڈی اے نے نوٹس لے لیا ہے ۔ ایل ڈی کا کہنا تھا کہ پلاٹ کا قبضہ واگزار کروانے کے دوران معذور بچوں کو تکلیف دینے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے ڈی جی ایل ڈی اے کو تحقیقات کے بعد ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے ۔

ایل ڈی اے کے مطابق ابتدائی رپورٹ کےمطابق کیو بلاک جوہر ٹاؤن میں واگزار کروایا جانے والا پلاٹ نمبر 950 ادارے کی ملکیت ہے ۔دوسری جانب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ ٹو کے عملے نے دو مقامات پر آپریشن کرکے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی ہے۔ تاج پورہ سکیم میں پلاٹ نمبر 58 اے ون پر غیر قانونی قبضہ ختم کر کے ا سے واگزار کروا لیا جبکہ مہران بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں پارک سے ملحقہ پانچ مرلے اراضی پر قائم تجاوزات ختم کر کے اسے بھی واگزارکروا لیا گیا۔