کرونا کے حوالے سے ایک دلخراش خبر


کرونا وائرس ہر ملک میں پھیل رہا ہے ۔ لیکن اس معصوم بچے کا کرونا سے ایسے متاثر ہونا یقیناً ایک تشویش نا ک بات ہے ، کرونا نے پوری دنیا بند کروا دی ہے ۔لیکن کچھ ملک بحالت مجبوری لاک ڈائون نرم کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ اگر مسلسل لاک ڈائون کر دیا جائے تو بہت سے ایسے لوگ ہیں

جو روزانہ کی بنیادوں پر کماتے ہیں مزدوری کرتے ہیں ۔ اگر لاک ڈائون مسلسل رہا تو پھر اس طبقے کا کیا ہو گا ، لیکن برطانیہ سے جو خبر آئی ہے وہ ہے کہ برطانیہ میں 13دن کا نومولود سب سے کم عمر بچہ ہے جو کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ اس بچے کی موت اس وقت سامنے آئی جب برطانیہ میں مزید 135افراد میں کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس سے اسپتالوں ، کیئر ہومز اور وسیع تر کمیونٹی سمیت برطانیہ کے تمام علاقوں میں مجموعی اموات 42ہزار 288ہوگئی ہیں، اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہم سے اس عذاب کو اٹھا لے، ابھی اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے ۔