معروف اداکار نے انتہائی قدم اٹھا لیا


معروف اداکارسشانت سنگھ راجپوت نے یہ کیا قدم اٹھا لیا، معروف بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودسوزی کرلی، اداکار کی باڈی ممبئی میں انکی رہائش گاہ سے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق معروف بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی رائشگاہ پر خودکشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت کی لاش ممبئی کے علاقے باندرہ میں انکی رہائشگاہ سے برآمد ہوئی ہے۔ تاحال خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔خیال رہے کہ سشانت سنگھ کی آخری فلم 2019 میں ‘چھچھوری کے نام سے ریلیز ہوئی تھی

جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی شو سے کیا اور بھارت میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد 2012 میں انکی پہلی فلم ‘کائی پو چی رلیز ہوئی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی بڑی فلموں میں اہم کردار ادا کیے اور ‘پی کے فلم می سرفراز کے کردار نے بھی انہیں بہت شہرت دی۔لاک ڈاؤن کے بعد انکی ایک اور فلم ‘دل بیچارہ آنے والی تھی۔ اس سے قبل معروف بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی پر بننے والی فلم میں بھی سشانت سنگھ مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔

خودکشی سے قبل انکی انسٹاگرام پر آخری پوسٹ انکی والدہ کیلئے تھی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کی اور اپنی ایک ایک تصویر شئیر کی تھی۔ اداکار کی عمر 34برس تھی اور اپنے کیرئیر کے عروج پر انہوں نے خودکشی کرلی۔ خیال رہے کہ کچھ ہی عرصہ قبل بالی وڈ کے دو بڑے اداکار عرفان خان اور رشی کپور بھی انتقال کرچکے ہیں۔ عرفان خان کینسر کے باعث بیرونِ ملک علاج کیلئے گئے تھے جہاں انکا انتقال ہوگیا تھا جبکہ رشی کپور بھی شدید علالت کے بعد انتقال کرگئے۔دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی دوستو ں کیساتھ شئیر کریں