کرونا کے متاثر ین کی تعداد جہاں عوام میں بڑھتی جا رہی ہے وہیں خواص میں اس کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ۔ کبھی کوئی سیاستدان تو کبھی کوئی شوبز کا ستارہ کرونا سے متاثر ہو رہا ہے ۔ معروف صحافی سہیل وڑائچ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔سہیل وڑائچ نے کورونا وائرس کی تصدیق کالم کے ذریعے کی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ دوستوں کو اطلاع ہو کہ مجھے کورونا ہو گیا ہے۔
جب سے کورونا کی وبا پھیلی تھی میں بہت احتیاط کر رہا تھا۔ دستانے اور ماسک پہن کر باہر نکلتا رہا۔ سماجی دوری کا خیال رکھا۔ تقریبات میں جانا تقریباً چھوڑ دیا تھا۔ معمول کی ادویات کے علاوہ کلونجی بھی پانی کے ساتھ مسلسل لے رہا تھا۔ساتھ ہی لہسن کی تری دہی میں ڈال کے کھا رہا تھا۔سہیل وڑائچ کالم میں مزید بتاتے ہیں کہ انہیں دل کا عارضہ بھی ہے اور ذیابیطس بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا پانچ روز قبل ہوا جب انہیں زکام کے ساتھ ساتھ چھینکیں بھی آئیں۔ساتھ ہی سر میں بھی درد محسوس ہونے لگا۔کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تو ٹیسٹ کروایا جس پر کورونا کی تصدیق بھی ہو گئی۔
دوستوں کو اطلاع ہو کہ مجھے کرونا ہو گیا ہے۔ جب سے کرونا کی وبا پھیلی تھی میں بہت احتیاط کر رہا تھا۔ دستانے اور ماسک پہن کر باہر نکلتا رہا۔ سماجی دوری کا خیال رکھا۔ تقریبات میں جانا تقریباً چھوڑ دیا تھا۔ معمول کی ادویات کے علاوہ کلونجی بھی پانی کے ساتھ مسلسل لے رہا تھا۔ pic.twitter.com/noM1ox1KWS
— Suhail Warraich (@suhailswarraich) June 9, 2020
ہماری اللہ رب العزت سے دعا ہے اللہ رب العزت تمام کرونا کے مریضوں کا شفاء کاملہ آجلہ دیں اور سہیل وڑائچ کو بھی جلد صحت یاب کریں ، دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنےخیالات کا اظہار ضرور کریں۔