پیسہ نہ ہونا اس بزرگ کے لئے کیا بن گیا


اپنے ملک کی خبریں تو چلاتے رہتے ہیں لیکن بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں انسانیت بلکل ختم ہو تی جا رہی ہے بھارت میں ہسپتال انتظامیہ نے پیسے نے ہونے کی وجہ سے 80 سالہ بزرگ مریض کو بیڈ سے باندھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع شاج پور میں مدھیہ پردیش میں پیش آیا ہے جہاں کچھ ظالم لوگوں نے ہسپتال کی فیس ادا نہ پانے کی صورت میں بزرگ مریض کو بیڈ سے باندھ دیا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی خبر ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تصاویر کے بعد ڈسٹرکٹ کلیٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے

کہ ہم نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم کو اسپتال بھیجا ہے۔پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ رپورٹ کا انتظار ہے۔ اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس بارے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مریض کو چند دن قبل معدے کے مرض کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھا، اس کے اہلخانہ غریب لوگ ہیں۔جتنے پیسے تھے، خرچ کر چکے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کو جب اس بات کا اندازہ ہوا کہ ان کے پاس او پیسے نہیں ہیں تو انہوں نے بزرگ مریض کو ہی ظالمانہ طریقے سے بیڈ کے ساتھ باندھ دیا تھا۔اس حوالے سے خاندان کے لوگوں نے بتایا ہے کہ ہماری بیٹی نے کچھ قیمت ادا کی ہے، لیکن ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہمارے مریض کو جانے نہیں دیا جا رہا کیونکہ ہم مکمل فیس ادا نہیں کر پا رہے۔ خیال رہے

کہ بھارت میں اس طرح کے واقعات پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں جہاں انسانیت کو پامال کر دیا جاتا ہے۔ زیادتی کے معاملات ہوں یا لوگوں کے ساتھ ظلم کے واقعات، بھارت میں آئے دن ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔افسوس کی بات یہ ہے کہ مقامی لوگوں نے بھی اس معاملے میں متاثرہ فیملی کی مدد نہیں کی جس کے بعد اس معاملے پر تب تک ایکشن نہیں لیا گیا جب تک مقامی میڈیا پر اس کی رپورٹس نہیں چلائی گئی۔ میڈیا پر رپورٹس چلنے کے بعد ڈسٹرکٹ کلیٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہم نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم کو اسپتال بھیجا ہے۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ رپورٹ کا انتظار ہے۔ اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں اور دوستوں کیساتھ شئیر کرنا نہ بھولیں ۔