ساشا صدیقی نے اپنے چچا کے بارے میں کیا کہا


بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے عجیب و غریب الزامات کی انتہاء کر دی بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی بھتیجی نے اپنے چچا پر شرمناک الزامات عائد کر دیے ، شادی سے 3ماہ قبل تک چچا کس شرمناک کام کا مطالبہ کرتے رہے . .. معروف بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی بھتیجی نے اپنے چچا پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کر دیا ہے. ایک آن لائن انٹرویو میں بات کرتے ہوئے اداکار کی بھتیجی نے بتایا ہے کہ میں 9 سال کی تھی جب میرے چچا نے مجھے ہراساں کرنا شروع کر دیا، جب میں دہلی میں تھی تو مجھے اس حوالے سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا. اداکارہ کی بھتیجی ساشا صدیقی کا کہنا تھا کہ جب میں نے اس سارے معاملے کے بارے میں نواز الدین صدیقی کو بتایا تو انہوں نے مجھے یہ کہہ کر بھیج دیا کہ “وہ میرا بھائی ہے، وہ ایسا نہیں کر سکتا”. ساشا صدیقی نے بات کرتے ہوئے مزید بتایا ہے کہ میں نے گھر میں سب کو بتایا کہ میرے ساتھ ایسا ہو رہا ہے،

مجھے اپنے ہی چچا ہراساں کر رہے ہیں، لیکن میرا کسی نے یقین نہیں کیا. اداکارہ کی بھتیجی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی شادی سے 3 مہینے قبل تک اس کے چچا یہی چاہتے تھے کہ ساشا صدیقی ان کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کر لے. ساشا صدیقی نے بتایا ہے کہ میرے انکار کرنے کے بعد میرے چچا نے مجھے مارنا شروع کر دیا جس کے بعد میرے جسم پر ان کے تشدد کے نشانات بھی پڑ گئے تھے. انہوں نے بات کرتے ہوئے مزید بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی ان کی فیملی میں خواتین پر تشدد کیا جاتا رہا ہے

لیکن کسی نے بھی اس معاملے میں بات نہیں کی کیونکہ سب ان سے ڈرتے تھے. خیال رہے کہ کچھ دن قبل ہی اداکار نوازالدین صدیقی سےان کی بیوی نے طلاق لے لی تھی. ان کی اہلیہ نے بھی طلاق کی وجہ یہی بتائی تھی کہ اداکار کے گھر میں خواتین پر تشدد کیا جاتا ہے. نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میرے اوپر کبھی میرے شوہر نے ہاتھ نہیں اٹھایا، لیکن ان کے گھر والوں کی جانب سے لگاتار تشدد کیا جاتا تھا جو اب قابل برداشت نہیں رہا تھا. ساشا صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار نوازالدین صدیقی کی فیملی میں خواتین کے ساتھ مناسب رویہ اختیار نہیں کیا جاتا، بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب مجھ پر تشدد بہت زیادہ ہو گیا تو میں نے اپنے منگیتر سے کہا کہ مجھے لینے آؤ کیونکہ اب مجھ سے یہاں رہا نہیں جا رہا. اس موقع پر بات کرتے ہوئے ساشا صدیقی نے بتایا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے دہلی پولیس میں شکایت بھی درج کروا دی ہے.دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں ۔