بھارت کی نیندیں حرام ہو گئیں ۔ بڑا فیصلہ چائنہ کی جانب سے سامنے آیا ہے جس میں بھارت کو اب پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ چین نے مودی کے تابوت میں ایک آخری کیل ٹھوک دیا ہے۔ اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار مبشر لقمان نے یہ خبر دی ہے کہ افواج چین نے تبت کے انتہائی اونچائی والے علاقے میں رات کے وقت اپنی جنگی تیاریوں کی قابلیت جاننے کے لئے ایک بڑی مشق کر کے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ چین کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چینی فوجی حکام کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس مشق میں 2 ہزار سے زیادہ مختلف قسم کے ہتھیاروں کا تجربہ کیا گیا ہے جس کو بعد میں چین نے اپنے ٹی وی چینلز پر بھی نشر کیا ہے۔بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا مزید کہنا تھا کہ چین فوج نے 15 ہزار فٹ کی اونچائی پر مشق کرتے ہوئے بھارت کو نشانہ بنانے کی بھی مشق کی ہے جس کے بعد نئے ہتھیاروں کے حوالے سے بھی تجربہ کیا گیا ہے اور فوجیوں کی سردی میں بھی مشق کروائی گئی ہے۔
مبشر لقمان کے مطابق اس مشق کا مقصد بھارت کے ساتھ رات کے وقت جنگ کی مشق کرنا ہے کیونکہ آنے والے دور میں رات کے وقت جنگ ایک معمول بن جائے گا۔ مبشر لقمان نے بات کرتے ہوئے بھارت کے نام پیغام دیا ہے کہ چین کے ان اقدامات کے بعد اب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پریشانی کا سامنا کرنا ہو گا۔ جو مسئلے وہ پیدا کرنا چاہتے تھے وہ اب شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ماضی کا ذکر کرتے ہوئے مبشر لقمان نے بتایا ہے کہ جب مودی نے اقتدار سنبھالا تھا تو انہوں نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو کہا تھا کہ چین کا سرخ آنکھوں سے مقابلہ کرنا چاہیئے تھا، لیکن اب چین سے مقابلہ ہوا ہے تو حال ہی میں لداخ میں ہونے والا واقع سب کے سامنے ہے کہ کس طرح بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہےتو دوستوں کیساتھ شئیر ضرور کریں ۔