سرکاری ملازمین کے لئے حکومت کی جانب سے بڑی خبر آ گئی


سرکاری ملازمیں ہو جائیں اب ہوشیار کیونکہ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے ۔ آپ کسی بھی ملک کے کسی ادارے میں دیکھ لیں وہاں پر کام کس طرح کیا جاتا ہے کام پر فوکس کیا جاتا ہے ، جس کی وجہ کام بہترین انداز میں پایا تکمیل کو پہنچتا ہے ، لیکن پاکستان میں الٹی گنگا بہتی ہے ۔ یہاں پر سرکاری دفتروں میں باقائدہ دھڑے بندیاں ہوتی ہیں ۔ کوئی کس پارٹی سے تعلق رکھتا ہے تو کوئی کس سے ۔ ہمارے اداروں میں کام کم ہوتا ہے سیاست زیادہ کی جاتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ حکومت نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کےخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا اور محکمہ انتظامیہ نےتمام محکموں کے سیکریٹریز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے میں سیاسی پارٹیوں میں عہدہ رکھنےوالےملازمین کےخلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمےسیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کریں۔مراسلے کے مطابق سول سرونٹس رولزکےتحت سرکاری ملازمین کی سیاسی وابستگی پرپابندی ہے۔یاد رہے چند روز قبل خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی ترقی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 24 اہم منصوبوں کی منظوری دی تھی جبکہ مختلف اضلاع کے لیے 90 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی تھی۔

سوات موٹروے کی توسیع کیلئے 70 ارب روپے منظور کئے گئےتھے ، جس سے سوات موٹر وے کو فتح پور تک توسیع کی جائے گی جبکہ ضلع کوہاٹ کو گیس کی رائلٹی کی مد سب سے زیادہ 15 ارب کے فنڈ کی منظوری دی گئی تھی ، 15 ارب روپے مختلف پروجیکٹس پر خرچ کئے جائیں گے۔7 پروجیکٹس حتمی منظوری کے لیے وفاق کو ارسال کر دیئے گئے ہیں ، جس میں قبائلی اضلاع اور بندوبستی علاقوں کے درمیان سڑکوں ، اسکولوں، اسپتالوں، ریسکیو سروسز، توانائی سمیت دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں ۔