رابی پیر زادہ گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی انسان ہیں ان کی ویڈیو لیک ہونے سے پہلے بھی ان کیے ٹوئٹس اور ان کے بیانات سے پتا چلتا تھا کہ یہ کشمیر کے مسلئےپر کتنی سنجیدہ تھیں لیکن ویڈیوز تو بہت اداکاراروں کی لیک ہوئی ہیں لیکن رابی پیر زادہ نے ویڈیو لیک ہونے کے بعد اپنے عمل سے ثابت کیا کہ انہیں اس معاملے پر کتنی شرمندگی ہے اور وہ اس معاملے کو کتنی سنجیدگی سے لیتی ہیں اسی وجہ سے انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی اور توبہ کی ۔ اور دین کے راستے کو اختیار کیا ۔سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ویڈیوز وائرل کرنے والوں سے ان کی جان کو خطرہ تھا لہذا ایف آئی اے کے کہنے پر ان لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کی .
رابی پیرزادہ نے حال ہی میں وائس آف امریکا کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنی وائرل ہونے والی ویڈیوز اور اس کے نتیجے میں شوبز چھوڑنے کے حوالے سے کھل کر باتیں کیں .رابی پیرزادہ نے اپنی پرانی زندگی کو گناہوں سے لبریز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد مجھے احساس ہوا کہ وہ زندگی مکمل ضائع ہونے کے مترادف تھی. لیکن میں اپنی زندگی کو ضائع نہیں کرنا چاہتی. میں اب ہوش میں آگئی ہوں. رابی پیرزادہ نے کہا میں پرفیکٹ مسلم نہیں ہوں جب کہ کچھ لوگ ہیں جنہیں اس بات سے تکلیف ہوتی ہے کہ میں میڈیا پر اللہ کانام لیتی ہوں. اس کے علاوہ کچھ خواتین مجھ سے اس بات پر بھی ناراض ہوئیں جب میں نے کہا ’’میرا جسم میری مرضی نہیں‘‘بلکہ ’’میرا جسم اللہ کی مرضی‘‘. تاہم لوگوں کو یہ پیغام دینا بہت ضروری تھا. سابق گلوکارہ نے کہا میرے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے والا حادثہ پہلی نومبر کو ہوا تھا، وہ دن ہے اور آج کا دن میں باقاعدگی کے ساتھ پانچ وقت کی نماز پڑھ کر سوتی ہوں،
الحمد اللہ. انہوں نے کہا کہ وہ بچوں کی تعلیم اور ان کے گھر کا خرچہ بھی اٹھاتی ہیں.ویڈیو لیک کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے حوالے سے رابی پیرزادہ نے کہا ایف آئی اے نے میری ویڈیوز لیک اور وائرل کرنے والے تمام افراد کا سراغ لگالیا تھا وہ ٹوٹل 6 لوگ تھے پاکستان میں جن میں سے 2 کا تعلق لاہور سے تھا جب کہ دبئی میں بھی تھے جنہیں میری ویڈیوز لیک کرنے کے لیے پیسے دئیے گئے تھے. تاہم ایف آئی والوں نے مجھے کہا رابی اس کی تفصیلات میں نہ جائیں کیونکہ اس سے آپ کی جان خطرے میں پڑسکتی ہے، تو زندگی تو سب کو پیاری ہوتی ہے.
لہٰذا جن لوگوں نے میرے ساتھ یہ کیا یا میری ویڈیوز آگے شیئر کیں مجھے ان لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرنی، مجھے لگتا ہے کہ میں اب اس چیز سے نکل آئی ہوں اور میں نے اپنا معاملہ اللہ کی عدالت میں چھوڑدیا ہے. واضح رہے کہ رابی پیرزادہ ویڈیو اسکینڈل کے بعد شوبز کو مکمل طور پر خیرباد کہہ چکی ہیں اور انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ اب وہ خدا اور اس کے رسولﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق اپنی زندگی گزاریں گی.دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میںاپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں اور دوستوں کیساتھ شئیر بھی ضرور کریں ۔