علیزے شاہ نے حقیقت بیان کر دی


علیزے شاہ ایک ایسا نام ہے جو پاکستانیوں کا کرش بن چکی تھی لیکن حال میں ہی ان کی ایسی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس کی وجہ سے ان کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے شوبز انڈسٹری کے بارے میں ایسے انکشافات کئے ہیں کہ آپ کی عقل دنگ رپہ جائے گی ۔ ماڈل گرل و اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ایک برائیڈل فوٹو شوٹ کرایا ہے جس پر پاکستانیوں کی جانب سے سخت غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ بعض لوگ اس کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں . علیزے شاہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی اور اسے دیکھنے کے بعد لوگوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا گیا .

کچھ لوگوں نے اسے بے حیائی سے تعبیر کیا تو بعض لوگ ڈریس ڈیزائنر پر غصہ نظر آئے جبکہ کچھ لوگوں نے اس بات پر اعتراض کیا کہ ایک کم عمر لڑکی سے اس طرح کے کام نہیں کرائے جانے چاہئیں.علیزے شاہ کا فوٹو شوٹ دیکھ کر بعض لوگوں نے کہا کہ انہیں سمجھ آگئی ہے کہ ریل گاڑیاں پٹڑی سے کیوں اترتی ہیں اور اتنے حادثات کیوں ہورہے ہیں.بعض صارفین نے اسے اوور ، گھٹیا اور فحش قرار دیا تو کچھ لوگوں نے کہا کہ اب علیزے شاہ کی شرم حیا ختم ہوگئی ہے اور وہ اپنی معصومیت کھوچکی ہے.رابی ملک نامی ایک صارف نے ڈریس ڈیزائنر کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اگر کندھوں تک لباس ہوتا تو بھی اتنا ہی پیارا لگتالیکن جب تک یہ ڈیزائنر بندے کو اچھی طرح ننگا نہ کرلیں ان کی ڈریس کی شو نہیں بنتی.

کچھ انسٹاگرام صارفین نے کم عمر علیزے شاہ کو اس طرح کا لباس پہنانے، دلہن کے لباس کے نیچے سنکرز پہنانے اور بہت زیادہ میک اپ تھوپنے پر بھی اعتراض اٹھایا.بعض صارفین نے علیزے شاہ کی جانب سے کرائے جانے والے بولڈ برائڈل فوٹو شوٹ پر مایوسی کا بھی اظہار کیا۔ہم بہت تیزی کیساتھ بے حیائی کی طرف بڑھ رہے ہیں جس زندگی کو مغرب چھوڑنا چاہتا ہے لیکن وہ چھوڑ نہیں پا ر ہا ہم اس کو اپنانے کے لئے مرے جا رہے ہیں ۔ دوستو آپ کی کیا رائے ہے ؟ کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں !