عہد وفا ڈرامہ کافی عرصہ کے بعد مقبول ہوا ہے ، اس کی وجہ پاکستان کی عوام کی اپنی فوج کے لئے محبت ہے ، اسی وجہ سے اسے دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے ۔ ڈرامہ عہد وفا کی آخر ی قسظ قریب آن پہنچچی ہے تو پاکستانی عوام میں سوشل میڈیا پر ایک بحث جاری ہے ، آخری قسط میں کیا ہوگا ، اب کچھ دن پہلے ہی میرے پاس تم ہو نامی ڈرامہ کے بارے میں سوشل میڈیا پر بحث جاری تھی ۔آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائے جانے والا ڈرامہ سیریل ’ عہدِ وفا‘ کہانی کے اعتبار سے انتہائی اہم موڑ میں داخل ہوچکا ہے۔ گزشتہ اتوار کو نشر کی جانے والی قسط میں ڈرامے کے مرکزی کردار کیپٹن سعد کی پوسٹنگ شمالی وزیرستان میں ہوجاتی ہے
جہاں وہ دہشت گردوں کے خلاف خفیہ کارروائی کے لیے ایک گھر میں داخل ہوتے ہیں تاہم اُس دوران ایک دھماکا ہوتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی تھی کہ اُس دھماکے میں سعد زخمی ہوا ہے یا وہ دھماکا محض ایک دھماکا ہی تھا؟ تاہم ابھی یہ بحث کا سلسلہ تھما ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر آخری قسط کی ایک تصویر لیک ہوگئی جس میں سعد کے دوست ملک شاہ زین اور شہریار اسپتال میں افسردگی کے عالم میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ڈرامہ کا مرکزی کردار آخری قسط میں مر جائے کیوں کہ یہ ڈرامہ خلیل الرحمان قمر صاحب نے نہیں لکھا۔دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں اور آپ بتائیں کہ آپ کی اس ڈرامے کی آخری قسط کے بارے میں کیا رائے ہے ۔