ایک وقت تھا جب صرف ایک چینل پی ٹی وی آیا کر تا تھا اور سب خاندان والے بیٹھ کر خبریں سنا کرتے تھے ۔ پھر وقت تبدیل ہو تا چلا گیا اور خبریں پڑھنے کے انداز میں بھی جدت آنے لگی اور آہستہ آہستہ اس تبدیلی نے سر سے دوپٹہ اتار دیا اور میڈیا ایک مافیا کی شکل اختیار کر گیا ۔ لیکن آج بھی لوگ اس وقت کو یا د کرتے ہیں ۔ اس میں ایک چہرہ اور ایک نام آپ کو ضرور یاد ہو گا وہ ہے عشرت فاطمہ کا نام ۔ عشرت فاطمہ نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لئے اپنی زندگی کا ایک بہت بڑا حصہ دیا ۔شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو
جو ان کے نام سے واقف نہ ہو ۔ وقت کی دوڑ میں بہت چیزوں کو ہم نے پیچھے چھوڑ دیا ۔ جس میں ایک ہمار ا ماضی بھی تھا ۔ لیکن آج بھی وہ ماضی واضع انداز میں ہمارے سامنے ہے ۔ جیسے یہ کل کی بات ہو ۔ پی ٹی وی ایک بہترین ادارہ تھا جو عدم توجہ کا شکار ہو گیا ۔ اور شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو پی ٹی وی دیکھتا ہو ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ اس ادارے میں جدت کا پیدا نہ ہونا ہے ۔
اور اس کی ذمہ دار اس کی اپنی انتظامیہ اور حکومت ہے ۔ کیونکہ کبھی اس چینل پر توجہ ہی نہیں دی گئی ۔ پی ٹی وی پر کام کرنے والوں کو شاید ہم میں سے کوئی نہ جانتا ہو ۔ اگر آج بھی حکومت ہوش کے ناخن لے ۔ تو اس ادارے کو اس کی اصل پہچان اور شناخت واپس دلائی جا سکتی ہے ۔ جو کبھی اس کو طرہ امتیاز سمجھی جاتی تھی ۔ دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں ۔اس پوسٹ کو دستوں کیساتھ بھی شئیر کریں ۔