پاکستان میں سیاست کا مزاج اس قدر گندگی کا شکار ہو چکا ہے کہ ذاتیات پر حملہ کرنا ایک عام سی بات ہو چکی ہے ۔ ہم اس میں کسی کو الزام نہیں دے سکتے کیونکہ سب نے اپنی اپنی جگہ پر اس چیز سے باز نہیں رہے چاہے پھر وہ مریم نواز ہوں یا پھر پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم ہو پاکستان میں کوئی کسی کو نہیں بخشتا ۔
تین روز قبل سوشل میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ایک بات کہوں گا کہ کبھی کسی کو نجی سطح پر گرنے کی اجازت نہ دیں ،کسی کی فیملی کو آڑے ہاتھو ں لینا ہماری روایات کا حصہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اس طرح لوگوں کو گرتے ہوئے نہیں دیکھا جیسے کچھ لوگوں نے بشریٰ بی بی پر ذاتی حملے کیے، بشریٰ بیگم نہ تو سیاست میں ہیں ،نہ پبلک فگر ہیں اور نہ ہی وہ کبھی سامنے آتی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ مریم صفدر کی بات تو یہ ہے کہ وہ خود سوشل میڈیا سیل چلاتی ہیں اور سیاست میں بھی ہیں مگر ہماری پارٹی میں سے کسی نے بھی کبھی کلثوم نواز کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا۔دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں اور دوستوں کیساتھ شئیر کریں ۔