مدینہ( اردو آفیشل) سعودی دلہن نے شوہر کوخوش کرنے کیلئے بال کٹوادیئے ؟ دلہن کے ساتھ وہ ہو گیا جس کی اسے بھی امید نہ تھی ،شادی کی پارٹی سے چند روز قبلایک سعودی دلہن نے اپنی اپنے لمبے بال کٹوانے کا فیصلہ کیا اور ٹیلی فون کرکے اپنے دولہا کو بتایاکہ اس نے بال چھوٹے کرالیے ہیں ، اس اقدام کی تعریف کرنے کی بجائے مرد نے اسے طلاق دیدی اور کہاکہ وہ مزید اس کی دلہن نہیں رہ سکتی ۔اماراتی میڈیا کے مطابق نامعلوم خاتون کو ہیرڈریسر نے خوبصورت بالوں کو نہ کٹوانے کا مشورہ دیا لیکن خاتون کاموقف تھاکہ وہ اپنے لمبے بالوں کی حفاظت کرتے کرتے تھک گئی ہےاور اپنی شادی کے موقع پر شوہر کو سرپرائز بھی دینا چاہتی ہے اس لئے ’سٹرابری کٹ‘ کے نام سے جانے جانیوالی کٹنگ کرالی جس کی وجہ سے اس کے بال بہت چھوٹے ہوگئے ۔
بالوں کی کٹنگ کرانے کے بعد خاتون نے اپنے دولہا کو فون کیااس کا خیال تھا کہ وہ بھی اس کی خوشی میں شامل ہوگا لہذا بتایاکہ اس نے اپنے بال چھوٹے کرالیے ہیں جس پر دولہا غصے میں آگیا ۔ اس نے خاتون کو ہدایت کی کہ نشانی کے طورپر اپنے کٹے ہوئے بال پلاسٹک بیگ میں ڈال لیں اور اسے طلاق دی جاتی ہے ۔ مرد نے خاتون کو بتایاکہ لمبے بالوں والی کسی خاتون سے شادی کرنا اس کا خواب تھا اور اب وہ بھی اس کی ’خوابوں کی دلہن‘ نہیں رہی۔