اگر آپ دیکھیں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ جنسی استحصال صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ایک بہت بڑا مسلئہ بن چکا ہے ۔ معاشرہ جس تیزی سے گندگی کا شکار ہو تا جا رہا ہے اس میں عورتیں بچے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ۔ بلکہ دیکھا جائے تو یورپ اور امریکہ کا تو ہم سے بھی بدتر حال ہے ۔ حال ہی میں ایک خبر دیکھنے کو ملی ہے ۔ْ
رواں برس نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ’ڈیموکریٹک‘ کے امیدوار تائیوانی نژاد امریکی 45 سالہ اینڈریو یانگ کی اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ معروف ہسپتال کے گائنی ڈاکٹر کئی ماہ تک ان کا جنسی استحصال کرتے رہے۔
ڈیموکریٹک کے امیدوار اینڈریو یانگ کی اہلیہ ایولیان لیو یانگ نے خود کے جنسی استحصال کا انکشاف ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ ان کے شوہر صدارتی مہم کے دوران خواتین کے تحفظ اور خودمختاری کے وعدے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اس استحصال کو روکنا اتنا آسان نہیں ہے ۔ چاہے امریکہ ہو یا پاکستان ۔ جب تک ان چیزوں کیخلاف سخت قوانین نہیں بنائے جاتے اور سخت سزائیں نہیں دی جاتی تب تک خود کو محفوظ تصور کرنا بے وقوفی کے سوا کچھ نہیں ہے امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی ۔ دوستوں کیساتھ شئیر کریں اور کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار کریں ۔