نیوز اینکر بننا اتنا آسان نہیں ۔ اس کے لئے مکمل اعصاب پر کنٹرول ہونا بھی ضروری ہے ۔ عراق کی ایک ٹی وی نیوز اینکر نے صبر و تحمل کی ایک اعلیٰ مثال قائم کر دی ۔ زندگی میں انسان کے ایسے واقعات بھی ہوتے ہیں ۔ جو اپنی مثال آپ ہوتے ہیں ۔ انسان کو مشکل وقت میں ایسے فیصلے بھی کرنا پڑتے ہیں ۔ جو دیکھنے والوں کی آنکھیں نم کرنے کے لئے کافی ہو تے ہیں
ایسا ہی ایک واقعہ عراق میں بھی پیش آیا ہے جہاں ایک ٹی وی چینل کی میزبان خاتون اپنے پروگرام کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر نمودار ہوئی تو شدید غم اور رنج کی کیفیت میں ڈُوبی ہوئی تھی۔ العربیہ نیوز کے مطابق خاتون میزبان کی اس حالت کی وجہ یہ بنی کہ آن ایئر ہونے سے چند منٹ قبل ہی اسے اپنے بڑے بھائی کی وفات کی خبر ملی تھی۔
عراقی چینل دجلہ کے پروگرام القرار لکم کے دوران ہی خاتون میزبان سحر عباس نے ناظرین کو بتایا کہ اس کے رنجیدہ اور غمگین ہونے کا سبب یہ ہے کہ اسے چند لمحوں قبل ہی اپنے بڑے بھائی میجر جنرل طارق عباس جمیل کی موت کی خبر پہنچی ہے ۔خاتون میزبان نے اس بات پر ناظرین سے معذرت بھی طلب کی کہ وہ آن ایئر ہونے کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی۔
دوستو ویڈیو دیکھیں اور اور آپ بھی اس لڑکی کو سلام پیش کریں گے جس نے ایسے غم میں بھی کس صبر کا مظاہرہ کیا دوستو پوسٹ اپنے دوستوں کیساتھ شئیر بھی کریں ۔ اور کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار بھی ضرور کریں ۔