حریم شاہ کے متعلق ایک اور خبر منظر عام پر آ گئی ۔


حریم شاہ اور صندل خٹک نے اس وقت سوشل میڈیا کے علاوہ سیاست میں بھی کھلبلی مچا رکھی ہے اور گزشتہ روز تو فواد چوہدری اور مبشر لقمان کے درمیان اس مبینہ معاملے پر لڑائی تک ہو گئی جس نے ہنگامہ برپا کر دیاہے ۔ تاہم اس کہانی میں دم خم اس وقت آیا جب دونوں ٹک ٹا ک سٹارز دفتر خارجہ کے حساس علاقے میں پہنچ گئیں اور انہوں نے ویڈیو بنا کر شیئر کر دی تاہم یہ معاملہ یہیں پر نہیں تھما بلکہ کی کئی سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر اور مبینہ ویڈیوکالز بھی لیک ہوئیں جس نے سیاست میں ہلچل مچا دی ۔


سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک پروگرام شیئر کیاہے جس کا دورانیہ 22 منٹ کاہے ،اس میں انہوں نے اپنے ساتھ ایک مہمان صحافی رائے ثاقب کھرل کو دعوت دی جنہوں نے حال ہی میں حریم اور صندل کا انٹرویو کیا جبکہ اس کے علاوہ وہ اس پر کافی تحقیقات بھی کر چکے ہیں ۔رائے ثاقب کھرل نے اس ویڈیو کپ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حریم اور صندل خٹک نے بتایا کہ ان کے پاس وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی بے تحاشا غیر اخلاقی ویڈیو موجود ہیں ۔


رائے ثاقب کھرل نے گفتگو کے دوران یہ دعویٰ کیا کہ ” ہمارے ایک سینئر وزیر ہیں جو ٹی وی پر ہر روز نظر آتے ہیں فواد چوہدری ، حریم اور صندل کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس فواد چوہدری کی بے تحاشا ویڈیوز ہیں ۔“مبشر لقمان نے یہاں پر بات کو کاٹتے ہوئے کہا کہ آپ کی اور میری ویڈیوز بھی ہو سکتی ہیں تو رائے ثاقب کھرل بولے کہ ” اللہ کبھی نہ کرے کہ اس طرح کی ویڈیوز ہماری کسی کے پاس ہوں ، وہ اخلاق سے گری ہوئی ویڈیوز ہیں ، یہ میری لیے حیران کن تھیں جس نے میری آنکھیں کھول کر رکھ دیں ، میرے تک وہ ویڈیوز آئی ہیں اور میں نے دیکھی ہیں ۔


دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اسے دوستوں کیساتھ شئیر کرنا نہ بھولئے اور کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار بھی ضرور کریں ۔