فواد چوہدری جو اکثر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت رہتے ہیں ۔، ان کے حوالے سے ایک اہم خبر منظر عام پر آئی ہے لاہور میں صوبائی وزیر محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے معروف اینکر پرسن کو تھپڑ جڑ دئیے، یوٹیوب پر فواد چوہدری کے حوالے سے ایک مبینہ ویڈیو کے تذکرے سے واقع پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں فواد چوہدری نے اینکر پرسن کو کہا ویڈیو مجھے بھی دکھاو جس پر اینکر پرسن نے ویڈیو دکھانے کے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا تو فواد چوہدری غصے میں آ گئے اور اینکر پرسن مبشر لقمان کو تین چار تھپڑ رسید کر دئیے۔
فواد چوہدری کی اس حرکت پرسوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہے ۔ جہاں پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے وہیں ان کے اس عمل کی تعریف بھی کی ہے ۔ آپ کو اگر ہماری پوسٹ پسند آئی تو دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیئے اور کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار بھی ضرور کریں ۔