پاکستان نےکیوں کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہیں کی ترک صدر نے بتا دیا


ترک صدر طیب رجب اردوگان نے آخر خاموشی توڑ دی ۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملائیشیا میں ہونے والی مسلم ممالک کی کوالالمپور سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت کی وجہ سعودی عرب کا دباؤ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے علاوہ کسی اور فورم پر مسلم ممالک کے اجلاس پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہمیشہ رکاوٹیں ڈالی جاتی رہی ہیں اور اس بار بھی کوالالمپور سمٹ میں شرکت سے پاکستان کو روکنے کے لیے سعودی عرب نے دباؤ ڈالا۔


طیب اردوگان کا کہنا تھا سعودی عرب نے اپنے ملک میں 40 لاکھ پاکستانیوں کو ہٹا کر اُن کی جگہ بنگلا دیشی شہریوں کو ملازمت دینے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائی گئی سعودی امدادی رقم واپس لینے کی دھمکی بھی دی تھی۔


چاہے کویہ بھی دبائو کا شکار ہو جائے لیکن اس امت کو خوشی ہے کہ اس امت میں آج بھی طیب اردوگان اور مہاتیر محمد جیسے لیڈر موجود ہیں ۔ جن کی کاوشوں سے ایک دن ضرور یہ امت اکٹھی ہو گی ۔