اب حُکومت کے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا،ن لیگ نے اعلان کر دیا


اب حکومت کے خلاف دمادم مست قلندر ہوگا بہت جلد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے والے ہیں محمد طلال چوہدری تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما شاہ محمد طلال چوہدری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد پاکستان کے سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے والے ہیں ہیں ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان میں ہمیں ایسا وزیراعظم ملے گا جو ووٹ کے طاقت پر نہ آیا ہوں بلکہ بوٹ کی طاقت پر آیا ہوں اور اس کے ساتھ ہمیں ایسی عدلیہ بھی نہیں چاہیے کہ جو سلیکٹڈ ہو اور من پسند فیصلے کرتا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کا وزیراعظم بھی سلیکٹڈ ہے اور ہماری عدلیہ بھی سلیکٹڈ ہے اس وقت سلیکٹڈ وزیراعظم حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو احتجاج کرنے سے روک رہی ہے عوام میں مکمل طور پر اس تبدیلی کو اور اس کے لگانے والے لوگوں کو مسترد کردیا ہے عوام مہنگائی سے تنگ آ چکی ہے۔جن لوگوں کو یہ کرپٹ کہتے تھے اس وقت کی مہنگائی اور آج کی مہنگائی کا اگر موازنہ کیا جائے تو عوام کی چیخیں صرف سنائی دیں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آنے سے پہلے ہی وزراء کی ہوائیاں اڑ چکی ہے یاد رہے پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما محمد طلال چوہدری وزیر مملکت برائے داخلہ بھی رہ چکے ہیں ان کا کہنا تھا

کہ اس وقت پاکستان مسلم لیگ نون کے خلاف جتنے بھی لوگ کام کرتے ہوئے آرہے ہیں ان کا نام و نشان مٹ چکا ہے اور یہی کچھ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بھی ہونے والا ہے۔عید ملن پارٹی کے دوران انہوں نے اپنے کارکنان اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے بجلی گیس اور پٹرولیم کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا ہے اور اس کی وجہ سے جو مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے اس کی وجہ سے عوام کی چیخیں اوپر تک سنائی دے گی ان کا کہنا تھا کہ ان سے مکمل طور پر ہاتھ سے سب کچھ نکل چکا ہے اور اس وقت سارا کچھ اسٹیبلشمنٹ کے حکم پر ہورہا ہے اور وہی ملک کو بظاہر چلا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بجلی گیس اور پیٹرولیم کی مصنوعات میں روزمرہ کے حساب سے اضافہ صفحہ عوام کا جینا دوبھر کر رہی ہے اور اس کی وجہ سے عوام کا جینا نہ مشکل ہو چکا ہے کارکنوں میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے جو کچھ آپ کو دکھائی دے رہا ہے یہ تو بہت کم ہے مستقبل میں جب مزید طرح کے قرضے دیئے جائیں گے اور نئے ٹیکس لگے تو عوام خود ہی ان کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے گی