مریم نواز پر کیس بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے بہت جلد ان کو اپنے والد کے پاس بھیج دیا جائے گا سینئر تجزیہ کار اور صحافی حامد میر کا دعوی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان کے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز پر بھی کیس بنایا جا رہا ہے اور اس پر ان کو جیل ہو سکتی ہے مریم نواز کے خلاف کیس کی تفصیلات چند روز میں مکمل طور پر سامنے آ جائے گی ان کا کہنا تھا کہ تیرہ جون کو شہباز شریف کی درخواست پر فیصلہ ہونا ہے انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اور خاص کر میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے آصف علی زرداری کو گرفتار تو کر لیا ہے اب نیب کی کوشش ہے کہ بلاول بھٹو اور اس کے ساتھ مریم نواز کے خلاف بھی عدالت میں ثبوت پیش کیا جائے اور ان کی گرفتاری جلد از جلد عمل میں لائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی دیگر بڑی شخصیات بھی پاکستان کے نیب کے نشانے پر ہے
اپنے پروگرام میں نون لیگی رہنما ملک احمد خان سے سوال کیا جس کے بعد انہوں نے جواب میں کہا کہ ابھی تک نیب نے جتنے بھی مقدمات بنائے ہیں رمضان شوگر مل کیس میں شہباز شریف کیس میں ان کو ہر جگہ پر ہزیمت اٹھانی پڑی ہے اور ابھی تک کچھ بھی ثابت نہیں کر سکے ہیں اور جو کچھ بھی اس وقت پر شریف فیملی کے خلاف ہورہا ہے وہ صرف اور صرف بطور انتقام ہے ان کے خلاف ابھی تک نہ کچھ ثابت کیا جا چکا ہے اور نہ ایک روپیہ کی برآمدگی کی جاچکی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کیس میں ان پر چار ارب روپے کی خورد برد کا الزام لگایا گیا تھا لیکن جب انکوائری کی گئی تو معاملہ صرف ڈیڑھ کروڑ کا نکلا انہوں نے کہا کہ اگر شہزاد اکبر پر اعتماد کرنا ہے تو پھر شہزاد اکبر ہی حکومت کو گرانے کیلئے کافی ہے ہے ان کا کہنا تھا کہ دراصل اس وقت تک ان کے خلاف ورزی شہزاد اکبر ہی کر رہے ہیں واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پر فیصلہ سنا دیا ہے اور آصف علی زرداری کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہیں جن کا آج نیب کی عدالت میں ٹرائل ہوگا