ملائیشیا کے وزیراعظم میں محمد مہاتیر نے ایشیا ممالک کے لئے سونے کی بنیاد پر ایک نئی کرنسی متعارف کرانے کا مشورہ دیا ان کا کہنا تھا کہ باہمی تجارت کے لیے ہم ایک نئی کرنسی متعارف کروانے چاہیے تاکہ امریکی ڈالر پر ہمارا انحصار کم سے کم ہو جائے اور ہمارے علاقے کو باہمی تجارت کی وجہ سے مزید ترقی ملے گی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ملائیشیا کے وزیراعظم محمدمہاتیر نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایشیا کے فورم سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اب ڈالر کے بجائے سونے کی بنیاد پر ممالک کے درمیان تجارت کے لیے ایک کرنسی متعارف کرائے تاکہ ممالک آپس میں تجارت کے لیے ایک ہی کرنسی استعمال کرے اور اس کا اثر کسی ملک کی قومی کرنسی پر بالکل بھی مرتب نہیں ہو گا کیونکہ مقامی سطح پر نہیں
بلکہ یہ عالمی سطح پر تجارت کے لیے استعمال کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے ہماری نہ صرف معیشت بہتر ہوگی بلکہ ہمارا انحصار ڈالر پر کم سے کم ہوتا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تجارت کے لیے ہمیں ڈالر کا استعمال کرنا پڑتا ہے اور ڈالر کی وجہ سے ہماری معیشت کا بیڑہ غرق ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ سونے کی بنیاد پر ایک نئی کراچی رکھی جائے کیونکہ سونے کا ڈالر کے مقابلے میں کہیں زیادہ استحکام حاصل ہے انہوں نے کہا کہ کہ مشرقی کی ایشیا کرنسی ایکسچینج ریٹ کسی ملک کی پرفارمنس پر ہو اور اسی کے ساتھ ہی اس کرنسی کی قدر کو بھی متعین کیا جائے اس کی وجہ سے نہ صرف صرف ڈالر پر انحصار کم ہو گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہماری معیشت بھی ترقی زیادہ تیزی سے کرے گی